طالبان کو اسلام آباد میں دہشتگردی کی مذمت بھی کرنی چاہیے، خواجہ آصف

طالبان کو اسلام آباد میں دہشتگردی کی مذمت بھی کرنی چاہیے، خواجہ آصف

اسلام آباد…وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کے اسلام آباد کچہری حملے سے لاتعلقی کے اظہار سے مطمئن نہیں۔ طالبان کو واقعے کی مذمت کرنی چاہیے تھی ۔وہ جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ حکومت کامذاکراتی عمل چل رہا ہے، طالبان کی جانب سے اسلام آباد کچری میں حملے کا اعلان لاتعلقی کافی نہیں، اس دہشت گردی کی مذمت بھی ہونی چاہیے۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=139873
 
ہا ہا ہا

طالبان کو سارے دہشت گرد پکڑ کو پولیس کے حوالے کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اپنے اپ کو بھی پولیس کے حوالے کرنا ہوگا۔ جنگ بندی کے لیے
 
فرخ

محفلین
طالبان کو اسلام آباد میں دہشتگردی کی مذمت بھی کرنی چاہیے، خواجہ آصف

اسلام آباد…وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کے اسلام آباد کچہری حملے سے لاتعلقی کے اظہار سے مطمئن نہیں۔ طالبان کو واقعے کی مذمت کرنی چاہیے تھی ۔وہ جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ حکومت کامذاکراتی عمل چل رہا ہے، طالبان کی جانب سے اسلام آباد کچری میں حملے کا اعلان لاتعلقی کافی نہیں، اس دہشت گردی کی مذمت بھی ہونی چاہیے۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=139873

خواجہ صاحب کے اس بیان پر حیرت ہوئی، کیونکہ طالبان کی طرف سے اس مذمت کی خبر میں کل ہی سُن چکا تھا۔ اب تلاش کرنے پر مندرجہ ذیل ربط ملے جن میں طالبان کی جانب سے اس دھشت گردی کی مذمت کی گئی ہے:
http://www.brecorder.com/top-news/1...n-committee-condemns-attack-in-islamabad.html

اور ایک وڈیو ڈسکشن اسی سے متعلق:
http://www.zemtv.com/2014/03/03/top...k-in-islamabad-district-court-3rd-march-2014/
 
x boy

محفلین
طالبان کی شریعت کیا ہے ان کے نقاط کیا ہے مجھے کوئی یہ علم دے سکتا ہے
وہ قرآن کریم ، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے کی بات کرتے ہیں کیا،
کوئی تو ہو ان کے نقاط پیش کرے؟
شریعت شریعت کرنے سے کام نہیں چلے گا، طالبان خامی بھی بتائے اور مخالف بھی بتائے کہ شریعت کیا ہے کونسے نقاط ہیں پوری پیش کرے جس کی وجہ سے یہ سب جھگڑا شروع ہوا ہے۔
 
طالبانی شریعت کا سب سے معروف نکتہ بے گناہ پاکستانیوں کا قتل جائز سمجھنا ہے۔
اسی نکتے نے بیڑا غرق کیا ہے طالبان کا۔
 
کونسی شریعت، کیسی حکومت، کون سی دہشتگردی، کیسے طالبان،کیسی مذمت!!!
سب مہرے ہیں، کچھ پٹ چکے، کچھ پٹ رہے، اور جو باقی ہیں وہ مصروف کیےہوئے ۔۔
سب کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں ۔ چَلا رہے ہیں۔۔۔ چِلا رہے ہیں۔۔یہاں بھی وہاں بھی۔۔۔
اور یہ سب تو ملکی و عالمی کاروبار کی ضروریات ہیں ۔۔
کب جانو گے ؟؟؟
 
آخری تدوین:
Top