طالبان کو شریعت نافذ کرنا ہوتی تو کرچکے ہوتے، منور حسن

صرف علی

محفلین
لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ طالبان کو شریعت نافذ کرنا ہوتی تو اب تک کرچکے ہوتے، نفاذ ِشریعت انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے، ان کی جماعت تبدیلی کا راستہ انتخابات کو ہی تسلیم کرتی ہے۔منصورہ لاہور میں شباب ملی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کے دکھوں کا مداوا کیا جا سکتا ہے ، نفاذ شریعت انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے ،طالبان نے شریعت نافذ کرنا ہوتی تو اب تک کر چکے ہوتے۔ امریکی لابی اور سیکولر قوتیں طالبان سے مذاکرات ختم کرنا چاہتی ہیں۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ کل تک شہباز شریف علی بابا 40 چوروں کا نعرہ لگاتے تھے وہی 40 چور اب ان کی حکومت میں شامل ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=121215
 
Top