طالبان کیخلاف عسکری طاقت کا استعمال معاملے کا حل نہیں ، سمیع الحق

طالبان کیخلاف عسکری طاقت کا استعمال معاملے کا حل نہیں ، سمیع الحق

پشاور(نیوز ڈیسک) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اہم حکومتی معاملات میں فوج کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے‘ فوج کا کام سرحدوں اور نظریات کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔ بدھ کے روز پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ طالبان کیخلاف عسکری طاقت کا استعمال معاملے کا حل نہیں ہے۔ طالبان محب وطن ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ملک کیخلاف غداری نہیں کی اور نہ ہی ملک کیخلاف کوئی نعرہ لگایا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ قوم اور طالبان کمیٹی ملک میں امن چاہتی ہے جبکہ سیاسی پارٹیاں ملک میں جنگ کی بات کررہی ہیں۔ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں اور مذاکرات سے ہی مسئلے کو حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہاء پسند حکومت معرض وجود میں آرہی ہے جبکہ افغانستان میں بھی امریکی رضامندی سے حکومت بنائی جارہی ہے۔ ان تمام حالات کے تناظر میں میں گیند حکومت کے کورٹ میں ہے۔ حکومت اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو طالبان کمیٹی بھی ذرہ برابر سستی نہیں دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اہم معاملات میں فوج کو چاہئے کہ وہ مداخلت نہ کرے کیونکہ فوج کا کام سرحدوں اور نظریات کی حفاظت کرنا ہے۔

http://www.dailypakistan.com.pk/national/22-May-2014/104838
 
کیا مولانا سمیع الحق کے خیال سے آپ کو اتفاق ہے کہ طالبان محب الوطن ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ملک کیخلاف غداری نہیں کی اور نہ ہی ملک کیخلاف کوئی نعرہ لگایا ؟
کیا یکطرفہ مذاکرات کی خواہش سے طالبان کی دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبان نے چینی سیاح اغوا کر لیا
http://awazepakistan.wordpress.com
 
arifkarim

معطل
کیا مولانا سمیع الحق کے خیال سے آپ کو اتفاق ہے کہ طالبان محب الوطن ہیں اور انہوں نے کبھی بھی ملک کیخلاف غداری نہیں کی اور نہ ہی ملک کیخلاف کوئی نعرہ لگایا ؟
کیا یکطرفہ مذاکرات کی خواہش سے طالبان کی دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
طالبان نے چینی سیاح اغوا کر لیا
http://awazepakistan.wordpress.com

طالبان محب اسلامی شریعت ہیں نہ کہ محب الوطن۔ اسلامی شریعت میں وطن کا کوئی تصور نہیں جہاں پوری دنیا تختہ مشق ہے۔ پاکستان تو صرف ابتداء ہے۔ انکا اصل حدف پوری دنیا میں اپنی نام نہاد خلافت کا قیام ہے۔ جسکو ڈنڈے کے زور پر افغانستان میں نافذ کیا گیا تھا۔
 
طالبان ظالمان صرف اور صرف طاقت کی زبان جانتے ہیں۔ ہندوستان کی ہزار سال کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ طالبان ظالمان اور ان کے دادا جان صرف اور صرف قتل و غارت کرتے رہے۔ جب بھی کسی نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو --منکر الحدیث -- بنا کر جامع مسجد کی سیڑھیوں پر گردن اتار دی۔ آج سمیع الحق اس ساری تاریخ کو بھول گیا ۔۔ ؟؟؟ ۔ اس کو ہندوستان کی تاریخ کوئی پڑھائے جہان اسلام کے نام پر -- اختلاف رائے کی سزا موت --- کا قانون طالبان ، ظالمان اور ان کے دادا جان نے صدیوں تک جاری رکھا، اب وقت آ گیا ہے کہ اسی قانون کا استعمال اب طلابان ظالمان کے ساتھ کیا جائے۔۔ اور ان کے اپنے قانون ، اختلاف رائے کی سزا موت کے قانون کے مطابق طالبان کو اور چھپے چھپائے طالبان ظالمان سمیع الحق جیسے دوسروں کو بھی اسی قانون کے مطابق سمجھایا جائے۔
 
ہاہاہا۔ طالبان آپکے اپنے حضرت امریکہ علیہلسلم کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا برین چائلڈ ہیں:
- If out of 10 atheists, 5 are killed by 1 Muslim, 5 would be left.
- 5 guns + 5 guns = 10 guns
- 15 bullets – 10 bullets = 5 bullets, etc.
http://supportdanielboyd.wordpress....ks-support-jihad-in-afghanistan-and-pakistan/

جرمن ناتزیز جنکی شدت پسندی کیخلاف آپکے حضرت امریکہ علیہلسلم نے دوسری جنگ عظیم لڑی، وہ بھی یورپی یہود کے متعلق اسی قسم کی جمع تفریق پر مبنی مثالیں اپنے بچوں کو پڑھایا کرتے تھے:
The Jews are aliens in Germany--in 1933 there were 66,060,000 inhabitants in the German Reich, of whom 499,682 were Jews. What is the per cent of aliens?
http://www.nizkor.org/hweb/people/m/mills-mary/mills-00.html

یعنی جس بےبنیاد جھوٹے پراپیگنڈے نے جرمن ناتزیزم کو ہوا دی ، وہی پراپیگنڈا سی آئی اے اور امریکی حکومت نے طالبان کی تخلیق کیلئے استعمال کیا اور انکے مذہب اسلام کی ایک ایسی تصویر انکو دکھائی جو جرمن ناتزیوں سے زیادہ مختلف نہیں تھی۔

زیک
محب علوی
 
کچھ لوگ پاکستان کی نصابی کتب سے مکمل طور پر واقف نہیں ہیں۔ پانی پت کی پہلی لڑائی سے لے کر مرہٹوں کی سرکوبی تک ۔۔۔ رناا سانگا کی پیٹح میں شیر پنجہ گھونپنے سے لے کر شیخ سرمد کی گردن گاٹنے تک کے واقعات نصابی کتب کا حصہ 1950 سے ہیں ۔ تو پھر اس پر امریکی پراپیگنڈے کا لیبل کچھ زیب نہیں دیتا۔ انہیں طالبان کے پرکھوں نے پندوستان کو اپنے قانون --- اختلاف کی سزا موت -- کی بنیاد پر چلایا۔ طالبان تو جب سے موجود ہیں جب امریکہ نہیں بلکہ سلطنت عثمانیہ سپر پاور تھی ۔۔

انہی طالبان ظالمان کے کارناموں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔ کوئی دیکھے ذرا طالبان کے کارنامے 1947 سے پہلے کے ہندوستان کا نہری نظام ، ہندوستان کا تعلیمی نظام ، بنکاری نظام، مواصلاتی نظام ، کاروباری نظام ، امن و امان کا نظام ۔۔ یہ سب یقیناً طالبان کے پرکھوں کے کارنامے ہیں۔
جب کے جگہ بہ جگہ قتل عام ، عورتوں کا استحصال، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی ، مذہب کے نام پر گردن اتار دینا، بات بے بات پر جنگ، میری مان ورنہ دے جان کا یک طرفہ قانون۔ یہ سب جرائم طالبان نے نہیں کسی اور نے تاریخ میں رقم کئے تھے ۔ جس کا جرمانہ 'بے چارے طالبان' کے سپورٹرز کو 1947 میں لاکھوں عزتیں لٹوا کر اور اپنے جرائم خون سے دھو کر خوامخواۃ دینا پڑا ۔۔

یہ سب تو امریکی پراپیگنڈا تھا :)

ذرا یہ بھی دیکھ لیں طالبان کا اپنا پراپیگنڈا کیا کہتا ہے
http://www.dawn.com/news/1109089/key-pakistani-taliban-faction-breaks-away
شکوہ بے جا بھی کرے کوئی تو لازم ہے شعور۔۔۔
 
ساقی۔

محفلین
[quotearifkarim, post: 1551676, member: 1213"]ہاہاہا۔ طالبان آپکے اپنے حضرت امریکہ علیہلسلم کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا برین چائلڈ ہیں:
جرمن ناتزیز جنکی شدت پسندی کیخلاف آپکے حضرت امریکہ علیہلسلم نے دوسری جنگ عظیم لڑی، وہ بھی یورپی یہود کے متعلق اسی قسم کی جمع تفریق پر مبنی مثالیں اپنے بچوں کو پڑھایا کرتے تھے:

زیک
محب علوی[/quote]

کیا arifkarim لے لیے کھلی چھٹی ہے کہ جو چاہے لکھتا رہے محفل میں؟؟؟

سید فصیح احمد
ناصر علی مرزا
منصور مکرم
لئیق احمد
تلمیذ
نایاب
ابن رضا
شمشاد
 
آخری تدوین:

نایاب[/quote]
ساقی بھائی اصل میں انتظامیہ کی پالیسی ہے کہ یہ فورم مسلم اور غیر مسلم سب افراد کے لیے ہے ۔ تو غیر مسلم افراد بھی فورم پر موجود ہیں
کسی غیر مسلم فرد کا فورم پر موجود ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے نہ ہی کوئی باشعور مسلم پاکستانی اس پر اعتراض کرے گا
مسئلہ یوں ہے کہ
غیر مسلم فسادی افراد یا گمراہ افراد اسلامی شعائر کی بے حرمتی کر تے ہیں اور مذاق اڑا تے ہیں۔ اس پر انتظامیہ کی طرف سے یہ سہولت ہے کہ ہم اس مراسلے کو رپوٹ کر سکتے ہیں - یا شاید کوئ منتظم خود بھی کوئی کاروائی کرتا ہو
مجھے اس سلسلے میں ایک بات مزید کرنا چاہتا ہوں کہ کچھ عرصہ پہلے زیک نامی فرد کی طرف سے توہین اسلام کی گئی تھی، میرے تاسف والے مراسلے کو حذف کردیا گیا اور اس طرح متعلقہ مراسلہ بھی حذف کردیا گیا۔ ( دونوں مراسلوں کے سکرین پرنٹ ثبوت کے طور پر میرے پاس موجود ہیں )
میری درخواست ہے کہ ایسے افراد جو اسلامی شعائر کی توہین میں ملوث پائے جائیں، ان کے متعلقہ مراسلوں کی فہرست بنا کر انتظامیہ کو پیش کی جائے اور انتظامیہ کو قائل کیا جائے کہ ایسے افراد کو بین کیا جائے -
اپنے ممبران بھائیوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو دین و مذہب کے بارے میں معلومات نہیں ہیں تو ایسی بحث میں نہ الجھیں
اس ضمن میں ، یہ واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ تقریبا تمام مسلم مذہب یا مکتبہ فکر ، قادیانیوں کو غیر مسلم قراد دیتے ہیں ،
تو انتظا میہ سے میری گزارش ہے کہ مندرجہ بلا مراسلے کی بنا پر arifkarim کو محفل سے بین کیا جائے،
جو افراد اس پر متفق ہیں وہ براہ مہربانی مفید کی ریٹنگ عنایت کر کے متفق ہونے کی رائے دے سکتے ہیں
 
تو انتظا میہ سے میری گزارش ہے کہ مندرجہ بلا مراسلے کی بنا پر arifkarim کو محفل سے بین کیا جائے،
محترم ناصر علی مرزا صاحب میرا خیال ہےصرف رپورٹ کر دینا مناسب ہے۔ یہاں کوئی دودھ پیتے بچے نہیں کہ کوئی دو چار لنک دے کر یا انٹ شنٹ باتیں کر کے محفلین کو کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکار کر سکے۔ سب کے پاس اپنا اپنا فلٹر ہے، معلومات کوچھان پھٹک لیں اور بس۔
جن محترم بھائی کی آپ بات کر رہے ہیں، انھیں حق ہے کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار مکمل آزادی سے کر سکیں۔
شاید ان کی روٹی روزی چلتی ہو اس کام سے۔۔۔۔:)
 
ساقی۔

محفلین
آزادی اظہار کا سب کو حق ہے مگر دوسروں کی دل آزاری کر کے نہیں۔ اسلامی مقدس ا صطلاحات کا یوں سر عام مذاق اڑانا کہاں کی آزادی ہے؟؟؟
زیادہ روشن خیالی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔
مراسلہ رپورٹ کر دیا تھا میں نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ناظمین کی طرف سے۔( شاید کوئی ناظم فی الوقت موجود نہیں محفل پر)
میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ متعلقہ پیغام کو ختم کیا جائے اور صاحب مراسلہ کو سخت تنبیہ کی جائے۔
 
arifkarim

معطل
غیر مسلم فسادی افراد یا گمراہ افراد اسلامی شعائر کی بے حرمتی کر تے ہیں اور مذاق اڑا تے ہیں۔ اس پر انتظامیہ کی طرف سے یہ سہولت ہے کہ ہم اس مراسلے کو رپوٹ کر سکتے ہیں - یا شاید کوئ منتظم خود بھی کوئی کاروائی کرتا ہو
اس ضمن میں ، یہ واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ تقریبا تمام مسلم مذہب یا مکتبہ فکر ، قادیانیوں کو غیر مسلم قراد دیتے ہیں ،
تو انتظا میہ سے میری گزارش ہے کہ مندرجہ بلا مراسلے کی بنا پر arifkarim کو محفل سے بین کیا جائے
کیا آپ بتا سکتے ہیں ایسے کونسے اسلامی "شعائر" ہیں جنکی اوپر بے حرمتی کی گئی؟ حضرت امریکہ، امریکہ بہادر اور اس قسم کے مختلف اصطلاحات امریکہ کیلئے بہت سے پاکستانی کالم نگار پہلے ہی کرچکے ہیں۔ مقصد امریکہ کی طنزً عزت کرنا ہوتا۔ یہاں اسلام کی بے حرمتی کہاں سے آگئی؟

اس فارم پر بہت سے قادیانی افراد موجود ہیں لیکن میرا تعلق اس فتنہ قادیانیت سے بالکل بھی نہیں ہے۔ میں تمام اقلیتوں کیلئے آواز بلند کرتا ہوں خواہ وہ اہل تشیع ہوں، قادیانی ہوں، عیسائی ہوں وغیرہ۔
 
arifkarim

معطل
آزادی اظہار کا سب کو حق ہے مگر دوسروں کی دل آزاری کر کے نہیں۔ اسلامی مقدس ا صطلاحات کا یوں سر عام مذاق اڑانا کہاں کی آزادی ہے؟؟؟
کونسی اسلامی مقدس اصطلاحات؟ حضرت تو آپ کسی بھی چیز کو مقدس کرنے کیلئے اردو میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اسلام نے اردو کو ہائی جیک کب کیا؟
 
صرف علی

محفلین
ویسے سمیع الحق صاحب کبھی بھی نہیں چاہیے گے کہ ظالمان کےخلاف فوجی ایکشن ہو کوئی کے پیٹی بند بھائی جو ٹھرے
 
ساقی۔

محفلین
کونسی اسلامی مقدس اصطلاحات؟ حضرت تو آپ کسی بھی چیز کو مقدس کرنے کیلئے اردو میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اسلام نے اردو کو ہائی جیک کب کیا؟
علیہلسلم انبیا کرام کے ناموں کے سا تھ خاص ہے ۔ ہر ایرے غیرے ، نتھو خیرے کے ساتھ ایسے الفاظ لگانا نہایت غیر ذمے دارانہ فعل ہے۔ طنز ضرور کریں مگر مناسب الفاظ کے ساتھ!
 
جب بھی کسی بات کو اسلامی قرار دیا جائے تو ضروری ہے کہ اس کے لئے صرف اللہ تعالی کے فرمان قرآن حکیم سے آیت کا ریفرنس بطور دلیل فراہم کیا جائے کہ اللہ تعالی کا فرمان سارے مسلمانوں اور سارے فرقوں کے لئے قابل قبول ہے۔ اگر قرآن حکیم سے کوئی ریفرنس نہیں ہے تو پھر یہ صرف اور صرف بندے کی اپنی یا کسی دوسرے فرد یا جماعت کی ذاتی خواہش کی پیروی کے علاوہ کچھ نہیں ۔

دلیل قرآن سے لاؤ :
4:174 يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک دلیل آ چکی ہے اور ہم نےتمہاری طرف ایک ظاہر روشنی اتاری ہے

28-75 وَنَزَعْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا فَقُلْنَا هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
اور ہم ہر امت سے ایک گواہ نکالیں گے پھر ہم) کہیں گے کہ تم اپنی دلیل لاؤ تو وہ جان لیں گے کہ سچ بات اللہ ہی کی ہے اور ان سے وہ سب (باتیں) جاتی رہیں گی جو وہ جھوٹ باندھا کرتے تھے
 
نایاب

لائبریرین
اردو محفل صرف محفل اردو ہے ۔۔۔۔۔
یہاں انسانیت ہی امام ہے ۔
وہ انسانیت جو کہ مذاہب کی تعلیمات پر استوار و قائم ہوتے انسانوں میں پیار محبت اخوت کے جذبوں کو عام کرتی ہے ۔
خان سید سجنا نے جو انکشافات کیئے ہیں تحریک بارے ۔
نفاذ شریعت کےٹھیکیداروں کی جانب سے ہونے والے جرائم بارے ۔
اسلام کی تعلیم تو یہی ہے کہ معاشرے میں فساد پھیلانے بے گناہوں کے جان سے کھیلنے والے ناسوروں کو پوری قوت سے کچل دیا جائے ۔
 
arifkarim

معطل
علیہلسلم انبیا کرام کے ناموں کے سا تھ خاص ہے ۔ ہر ایرے غیرے ، نتھو خیرے کے ساتھ ایسے الفاظ لگانا نہایت غیر ذمے دارانہ فعل ہے۔ طنز ضرور کریں مگر مناسب الفاظ کے ساتھ!
علیہ السلام کا مطلب ہے کہ آپ پر سلامتی ہے۔ پاکستان علیہلسلم پر تو کسی کو اعتراض نہیں ہے۔ لیکن اگر اسرائیل علیہلسلم یا امریکہ علیہلسلم لکھ دیا جائے تو اسلامی شدت پسند قوتیں متحرک ہو جاتی ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا arifkarim لے لیے کھلی چھٹی ہے کہ جو چاہے لکھتا رہے محفل میں؟؟؟

سید فصیح احمد
ناصر علی مرزا
منصور مکرم
لئیق احمد
تلمیذ
نایاب
ساقی بھائی اصل میں انتظامیہ کی پالیسی ہے کہ یہ فورم مسلم اور غیر مسلم سب افراد کے لیے ہے ۔ تو غیر مسلم افراد بھی فورم پر موجود ہیں
کسی غیر مسلم فرد کا فورم پر موجود ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے نہ ہی کوئی باشعور مسلم پاکستانی اس پر اعتراض کرے گا
مسئلہ یوں ہے کہ
غیر مسلم فسادی افراد یا گمراہ افراد اسلامی شعائر کی بے حرمتی کر تے ہیں اور مذاق اڑا تے ہیں۔ اس پر انتظامیہ کی طرف سے یہ سہولت ہے کہ ہم اس مراسلے کو رپوٹ کر سکتے ہیں - یا شاید کوئ منتظم خود بھی کوئی کاروائی کرتا ہو
مجھے اس سلسلے میں ایک بات مزید کرنا چاہتا ہوں کہ کچھ عرصہ پہلے زیک نامی فرد کی طرف سے توہین اسلام کی گئی تھی، میرے تاسف والے مراسلے کو حذف کردیا گیا اور اس طرح متعلقہ مراسلہ بھی حذف کردیا گیا۔ ( دونوں مراسلوں کے سکرین پرنٹ ثبوت کے طور پر میرے پاس موجود ہیں )
میری درخواست ہے کہ ایسے افراد جو اسلامی شعائر کی توہین میں ملوث پائے جائیں، ان کے متعلقہ مراسلوں کی فہرست بنا کر انتظامیہ کو پیش کی جائے اور انتظامیہ کو قائل کیا جائے کہ ایسے افراد کو بین کیا جائے -
اپنے ممبران بھائیوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو دین و مذہب کے بارے میں معلومات نہیں ہیں تو ایسی بحث میں نہ الجھیں
اس ضمن میں ، یہ واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ تقریبا تمام مسلم مذہب یا مکتبہ فکر ، قادیانیوں کو غیر مسلم قراد دیتے ہیں ،
تو انتظا میہ سے میری گزارش ہے کہ مندرجہ بلا مراسلے کی بنا پر arifkarim کو محفل سے بین کیا جائے،
جو افراد اس پر متفق ہیں وہ براہ مہربانی مفید کی ریٹنگ عنایت کر کے متفق ہونے کی رائے دے سکتے ہیں
سب سے پہلے تو آپ یہ بتائیے کہ محفل پر آمد کے ساتھ ہی آپ نے اپنے مذہب کے ساتھ اپنے فرقے کا پوری شد و مد سے اعلان کیا تھا۔ اور یہ بھی بتایا تھا کہ کوئی بھی اسلامی بات پوسٹ کرنے سے قبل بتا دیا جائے کہ یہ کس فرقے سے متعلق ہے۔ میرا خیال ہے کہ سب سے پہلے تو آپ کو بین ہونا چاہیئے؟ یا فرقہ بازی کو آپ اسلامی ثابت کر سکیں گے؟ یا تقریباۢ تمام مسلم مذہب کو مکتبہ فکر سے کیسے ملا دیا؟
 
Top