اقبال جہانگیر
محفلین
طالبان کے ساتھ جنگ: کرزئی کی نواز شریف کو مدد کی یقین دہانی
ڈان اخبار تاریخ اشاعت 20 جون, 2014
فائل فوٹو—
اسلام آباد: افغان صدر حامد کرزئی نے گزشتہ روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بذریعہ ٹیلی فون سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں پاکستان کے خصوصی نمائندے محمود خان اچکزئی کے افغانستان کے دورے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
یاد رہے کہ منگل کے روز محمود خان اچکزئی نے اپنے کابل کے دورے کے دوران افغان رہنماؤں کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔
افغان صدر کی جانب سے یہ فون کال ایسے وقت میں کی گئی ہے جبکہ پاکستانی فوج قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک بھرپور فوجی آپریشن کررہی ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز افغان سفیر جان موسیٰ زئی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں آپریشن ضربِ عضب پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے بعد پاک فوج نے قبائلی علاقوں سے متصل افغان سرحد پر سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا ہے تاکہ پاکستانی علاقے سے فرار ہونے والے شدت پسند سرحد پار نہ کرسکیں۔
پاکستانی حکومت نے افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جانب سے سرحد کو بند کردے۔
http://urdu.dawn.com/news/1006081/