طالبان – منشيات کا سب سے بڑا گروہ

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

طالبان افغانستان میں منشیات کا سب سے بڑا گروہ بن چکے ہیں: حکام

افغانستان سے متعلق ايک تازہ رپورٹ ميں طالبان کے منشيات کے غير قانونی کاروبار ميں ملوث ہونے کے حوالے سے چشم کشا حقائق سامنے آئے ہيں۔ ان اعداد وشمار سے واضح ہے کہ طالبان اپنی دہشت گرد کاروائيوں کو جاری رکھنے کے ليے افغانستان کی نئ نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہيں۔

رپورٹ ميں واضح کيا گيا ہے کہ اب طالبان افغانستان ميں منشيات کے کاروبار کا سب سے بڑا گروہ بن چکا ہے۔ مقامی حکام اور عہديداران نے بھی اس بات کی تصديق کی ہے کہ طالبان ملک ميں منشيات کی پيداوار کے سارے عمل کو اپنے زير اثر چلا رہے ہيں اور اس کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذريعے اپنی پرتشدد کاروائيوں کو جاری رکھے ہوئے ہيں۔ اس سے پہلے طالبان پوست کی کاشت ميں ملوث کسانوں پر ٹيکس عائد کر کے اپنی خود ساختہ مزاحمت کے ليے مالی وسائل حاصل کيا کرتے تھے، تاہم اب حکام کا يہ کہنا ہے کہ طالبان ايسی فيکٹريوں کو خود چلا رہے ہيں جس کے ذريعے پوست کی کاشت کو ہيروئن اور ديگر منشيات ميں تبديل کر کے اسے سرحد پار منتقل کيا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسداد منشيات کے ادارے يو اين او ڈی سی کی سال 2017 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان ميں اوپيم کی کاشت اور پيداوار کا کل رقبہ وسعت کے اعتبار سے سب سے زيادہ پھيل چکا ہے۔ نومبر 2017 کی رپورٹ ميں جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے ميں کاشت کيا جانے والا رقبہ 63 فيصد بڑھ کر 328000 ہيکٹر تک جا پہنچا ہے اور مجموعی پيداوار ميں 87 فيصد اضافہ ہوا اور اس کا تخمينہ 9 ہزار ٹن لگايا گيا۔

يہ کوئ اتفاقيہ امر نہيں ہے کہ افغانستان کے جن علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے وہيں پر اس کاروبار ميں تيزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ذيل ميں دی گئ رپورٹ ميں اس حوالے سے اہم اعداد وشمار پيش کيے گئے ہيں۔

Afghan Taliban Awash in Heroin Cash, a Troubling Turn for War

کيا آپ جانتے ہيں کہ طالبان کی کل آمدن کا 60 فيصد منشيات کے کاروبار ہی کے مرہون منت ہے؟

حال ہی ميں افغان صدر نے بھی اس حقيقت کو اجاگر کيا ہے کہ منشيات کا غير قانونی کاروبار طالبان کی آمدنی کا سب سے بڑا ذريعہ ہے۔ طالبان کے زير اثر منشيات کے ايک کارخانے پر امريکی فضائ بمباری کے بعد اپنے پيغام ميں انھوں نے کہا کہ

"گزشتہ رات امريکی اور افغان فوجوں نے ہلمند ميں اوپيم کی تياری سے متعلق ليبارٹريوں کے خلاف آپريشن کيا اور پہلے ہی روز 8 ليبارٹريوں کو تباہ کر ديا۔ ہم جرائم کو تقويت پہنچانے والے معاشی ذرائع اور منشيات کے کاروبار کو پوری قوت سے روکنے کے ليے پرعزم ہيں۔ يہ تشدد اور دہشت گردی کے ضمن ميں سب سے اہم ذريعہ ہے۔"



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
اوراس سب سے بڑے منشیات کے گروہ سے امریکی سپورٹ والی حکومت بلاشروط مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے پھر بھی یہ کہتے ہیں پاکستان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے . سامنے انڈیا کا ایران کی بندرگاہ سنبھالنا نظر نہیں آتا. بس آج کے دور کا کمبوڈیا چاہئیے آج کے دور کے ویتنام سے نکلنے کے لئیے.... واہ رے امریکہ تیری کون سی کل سیدھی...
 

Fawad -

محفلین
اوراس سب سے بڑے منشیات کے گروہ سے امریکی سپورٹ والی حکومت بلاشروط مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی حکومت نے ہميشہ يہ موقف اختيار کيا ہے کہ ہم ہر اس عمل اور کوشش کی حمايت کريں گے جو دہشت گردی سے جنم لينے والے تشدد کے خاتمے کی جانب پيش رفت کرنے ميں مدد گار ثابت ہو۔ اگر گفت وشنيد کا مقصد يہ ہو کہ مسلح افراد کو قانونی اور سياسی دائرہ عمل ميں لايا جا سکے اور اس کے نتيجے ميں افغانستان اور اس کے اداروں کی ترقی اور استحکام کے عمل کو آگے بڑھايا جا سکے تو يقينی طور پر اس کا فائدہ تمام فریقين کو ہو گا۔

بنيادی نقطہ يہ ہے کہ کسی بھی طے پانے والے معاہدے کا مقصد دہشت گردی کے حوالے سے موجود تحفظات اور ان کے خاتمے سے متعلق ہونا چاہیے۔

امريکی وزير خارجہ ريکس ٹلرسن نے امريکی حکومت کا موقف اس ضمن ميں واضح کر ديا ہے اور ان شرائط کو پيش کر ديا ہے جن پر عمل کر کے طالبان کے مختلف گروہ اور افراد سياسی دھارے ميں شامل ہو کر باقاعدہ فريق بن سکتے ہيں۔

"حکومت ميں ان کے ليے گنجائش موجود ہے اگر وہ دہشت گردی کو ترک کر ديں، تشدد کو ترک کريں اور مستحکم اور خوشحال افغانستان کے ضمن ميں اپنے ارادے ظاہر کريں"۔

طالبان کی قيادت کو ان اقدامات سے آگاہ کر ديا گيا ہے جن کے ذريعے ان کو وہ راستہ مل سکتا ہے کہ وہ افغانستان کے سياسی عمل کا حصہ بن کر اپنے سياسی ايجنڈے کے حصول کے ليے کوششيں کر سکتے ہيں۔

تاہم اب تک کی حقیقت يہی ہے کہ حاليہ برسوں ميں افغان حکومت اور طالبان کے درميان امن کے حصول کے ليے مذاکرات کے کئ دور ہو چکے ہيں اور وہ ناکام ہوئے ہيں۔ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے افغان حکومت اور شہريوں کے خلاف خونی حملے بدستور جاری ہيں جن ميں خود کش حملوں کے علاوہ فائرنگ کے واقعات بھی شامل ہيں۔ علاوہ ازيں اب طالبان ملک کے مختلف حصوں پر قبضہ جمانے کے ليے داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ براہراست لڑائ بھی کر رہے ہيں۔

جيسا کہ امريکی وزير خارجہ ريکس ٹلرسن نے واضح کيا کہ

"ہم يہاں پر سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہيں تا کہ امن مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ ہموار ہو سکے۔ وقت آ گيا ہے کہ امن معاہدہ اور مفاہمت کا عمل شروع کيا جائے چاہے وہ کتنا ہی طويل کيوں نا ہو۔ يہ عمل کتنا طويل ہو گا، اس کا انحصار معروضی حالات پر ہے"۔

اس معاملے ميں تمام تر ذمہ داری طالبان کی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

Fawad -

محفلین
بس آج کے دور کا کمبوڈیا چاہئیے آج کے دور کے ویتنام سے نکلنے کے لئیے.... واہ رے امریکہ تیری کون سی کل سیدھی...

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہم نے ہزاروں ميل دور ايک بيرون ملک ميں اپنی فوجيں اس ليے بھيجی تھيں تا کہ دہشت گردی کے جس عفريت نے 911 کو ہماری سرحدوں کے اندر حملہ کيا اور دنيا کے بے شمار ممالک ميں اپنے منفی اثرات مرتب کيے، اسے نا صرف يہ کہ شکست دی جائے بلکہ جس انتظامی ڈھانچے کے ذريعے يہ کاروائياں کی جا رہی تھيں اسے بھی غير فعال کيا جائے۔ ہمارے خطے سے نکلنے کے ساتھ ساتھ اگر دہشت گردی کی کاروائيوں اور افراتفری ميں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا ہميں قطعی کوئ فائدہ نہيں ہو گا بلکہ اس دليل کو تقويت ملے گی کہ ہم اپنے مشن کو پايہ تکميل نا پہنچا سکے۔

شايد آپ بھول رہے ہيں کہ ہزاروں کی تعداد ميں امريکی فوجی اوردرجنوں نيٹو ممالک کے فوجی بھی افغانستان ميں تعنيات ہيں۔ اس خطے ميں افراتفری، لاقانونيت اور دہشت گردی ميں اضافے سے نا صرف يہ کہ ہمارے اپنے فوجيوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوں گے بلکہ افغانستان ميں طويل المدت بنيادوں پرتعمير وترقی کے ضمن ميں ہماری تمام تر کاوشيں بھی غارت ہو جائيں گی۔ امريکی حکومت کيونکر دانستہ يہ چاہے گی کہ خود اپنے ہی فوجيوں اور اتحاديوں کی کوششوں کی راہ ميں رکاوٹ پيدا کرے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top