طالبِ دیدار کی ہمت ہی ہے

میم الف

محفلین
طالبِ دیدار کی ہمت ہی ہے
ہر قدم اِس راہ میں حیرت ہی ہے
موند کر آنکھیں اگر دیکھے کوئی
پردۂ کثرت میں بھی وحدت ہی ہے
نفس ہو گر مطمئن، اے ہم نفس!
پھر یہ دنیا بھی کوئی جنت ہی ہے
عقل دیتے ہیں تو لے لیتے ہیں عمر
بخش دیں دونوں تو یہ نعمت ہی ہے
خواب سی جو زندگانی ہے الفؔ
جاگنے کی نیند سے مہلت ہی ہے​
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم ماشاء الله بھائی منیب! آپ اب فورم میں آرہے ہیں -وہ جو ایک کچھ نہ لکھنے کا خلا تھا اس سے باہر آ چکے ہیں -

طالبِ دیدار کی ہمت ہی ہے
ہر قدم اِس راہ میں حیرت ہی ہے

خوب -میرا بھی اس باب میں ایک شعر دیکھیے :

چوکھٹ پہ تیری آکر میں تھک کے گر گیا ہوں
اک آس پیا ملن کی ہمّت بندھا رہی ہے

موند کر آنکھیں اگر دیکھے کوئی
پردۂ کثرت میں بھی وحدت ہی ہے

واہ -

نفس ہو گر مطمئن، اے ہم نفس!
پھر یہ دنیا بھی کوئی جنت ہی ہے

یعنی دنیا کا جنّت ہونا محال ہے لہٰذا اطمینان نفس بھی محال -

اقبال کا ایک شعر یاد آیا :

حیف تو ہی چند کلیوں پر قناعت کر گیا
ورنہ گلشن میں علاجِ تنگئ داماں بھی ہے

عقل دیتے ہیں تو لے لیتے ہیں عمر
بخش دیں دونوں تو یہ نعمت ہی ہے

یہ صورت بھی دیکھ لیں :
ہوش آتے آتے کٹ جاتی ہے عمر
بخش دیں گر دونوں، اک نعمت ہی ہے

دوسرے مصرع میں <اک> ڈالنے کی لفظی خوبصورتی تو یہ ہے کہ <دونوں> کی رعایت سے برتا ہے اور معنوی خوبصورتی یہ ہے کہ جب ہوش اور عمر دونوں ہوں تو ایک مکمّل نعمت ہوئی ورنہ ہوش ہو عمر نہ رہے تو چہ حاصل -اور اگر ہوش نہ ہو اور عمر طویل ہو تو بندے کے حق میں نعمت نہیں زحمت ہے-

خواب سی جو زندگانی ہے الفؔ
جاگنے کی نیند سے مہلت ہی ہے

واہ بہت خوب -الف تخلص بھی خوب ہے -

بس میاں اب اپنا نام میم الف ہی رکھنا ،کسی دن الف میم نہ ہوجانا یعنی امام مہدی -;)
 
بہت شکریہ یاسر بھائی
کبھی میم
کبھی الف
کبھی منیب
کبھی میم الف
کبھی کچھ بھی نہیں
اب آپ کو یہی دیکھنے کو ملے گا :)
 
Top