طالبِ نظر : بخشی ہے فقیروں کو جو شان خدا جانے

loneliness4ever

محفلین

السلام علیکم اہل محفل
امید ہے احباب خیر سے ہونگے
بندہ آج پھر ایک عدد ادنی سی کاوش احباب کی خدمت
میں لے کر حاضر ہوا ہے، امید ہے اساتذہ و دیگر ساتھی
فقیر پر عنایت کا سلسلہ مستقل رکھیں گے
بندہ نظر و توجہ کا طالب

بخشی ہے فقیروں کو جو شان خدا جانے
ان خاک نشینوں کا عرفان خدا جانے

مت دیکھ حقارت سے یہ خاک میں رہ کر بھی
کرتے ہیں ملائک کو مہمان خدا جانے

مت پوچھ فقیروں کے ہوتے ہیں مراتب کیا
خدام میں ہوتے ہیں سلطان خدا جانے

ان خاک نشینوں کی پرواز نہیں پوچھو
افلاک پہ ہوتے ہیں مہمان خدا جانے
سمجھو نہ کبھی کمتر ان خاک نشینوں کو
حیوان کو کرتے ہیں انسان خدا جانے​


طالب دعا
س ن مخمور
امر تنہائی

 
السلام علیکم اہل محفل
امید ہے احباب خیر سے ہونگے
بندہ آج پھر ایک عدد ادنی سی کاوش احباب کی خدمت
میں لے کر حاضر ہوا ہے، امید ہے اساتذہ و دیگر ساتھی
فقیر پر عنایت کا سلسلہ مستقل رکھیں گے
بندہ نظر و توجہ کا طالب

بخشی ہے فقیروں کو جو شان خدا جانے
ان خاک نشینوں کا عرفان خدا جانے

مت دیکھ حقارت سے یہ خاک میں رہ کر بھی
کرتے ہیں ملائک کو مہمان خدا جانے

مت پوچھ فقیروں کے ہوتے ہیں مراتب کیا
خدام میں ہوتے ہیں سلطان خدا جانے

ان خاک نشینوں کی پرواز نہیں پوچھو
افلاک پہ ہوتے ہیں مہمان خدا جانے

سمجھو نہ کبھی کمتر ان خاک نشینوں کو
حیوان کو کرتے ہیں انسان خدا جانے


طالب دعا
س ن مخمور
امر تنہائی

بھائی جی اشعار کمال کے ہیں، کہیں کہیں ردیف سے جوڑ نہیں بیٹھ رہا (میری ناقص ذاتی رائے کے مطابق)۔ اساتذہ دیکھیے کیا فرماتے ہیں۔ میری طرف سے ڈھیروں داد۔
 

loneliness4ever

محفلین
بھائی جی اشعار کمال کے ہیں، کہیں کہیں ردیف سے جوڑ نہیں بیٹھ رہا (میری ناقص ذاتی رائے کے مطابق)۔ اساتذہ دیکھیے کیا فرماتے ہیں۔ میری طرف سے ڈھیروں داد۔


بندہ اسی خاطر تو حاضری دیتا ہے یہاں اصلاح سخن میں
آپ کی رائے ، فقیر کے لئے سرمایہ ہے
امید ہے عنایت کا یہ سلسلہ مستقل رہے گا
فقیر منتظر رہے گا
مالک آباد و کامران رکھے آپ کو ۔۔۔۔ آمین صد آمین
 
Top