طاھرعلی خان
محفلین
اردو محفل میں کچھ اردوکتب کی تلاش میں آیا اور آکر اچھا لگا۔
میری طرف سے فورم میں سب دوستوں کو سلام!
اصل تعلق بنوں صوبہ سرحد سے ہے۔
پیشہ لیکچرر ان انگلش (فیڈرل ڈایریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد)
حالاً یونیورسٹی آف ایبرڈین سکاٹ لینڈ سے انگریزی لسانیات میں ایم لٹ کی ڈگری کر رہا ہوں اور کچھ عرصہ پہلے یوکے شفٹ ھوا ھوں۔
میری ہابیز میں مطالعہ، انٹرنیٹ سرفنگ ، گرافکس (کورل ڈرا وغیرہ)، اردو خطاطی (دو سال تک باقاعدہ ایک خطاط کے سامنے زانوئے تلمذ ھوا)،فونٹو گرافی اور دیگر مشغولیات شامل ہیں۔
جیسے تعارف سے پتہ چلتا ہے میں خالصتاً اردو زبان کا بندہ نہیں ہوں اور نہ ہی اردو ادب سے کوئی خاص مناسبت سوائے اس کے کہ اینٹرٹینمنٹ کے لئے اب بھی بچپن کی طرح اردو ادب کا سہارا لیتا ہوں اور چونکہ اردو میڈیم سے ہو کر گزرا ہوں لہذا اردو کی محبت اب بھی دل میں ہے۔ اگر چہ اب عموما انگریزی زبان کے ساتھ واسطہ رہتا ہے۔ مزید یہ کہ جو بات اردو میں ہے وہ انگلش میں کہاں۔
امید ہے کہ فورم میں اچھا ساتھ رہے گا!