طاہر القادری سے شریف خاندان کی عداوت کیسے شروع ہوئی

اس وڈیو لطف اس وقت دوبالا ہوجاتا اگر طاہرالقادری صاحب کا اپنا سیاسی ریکارڈ صاف ستھرا ہوتا :)
نوٹ:- میں نواز کی سیاسی رشوت ستانی کی حمایت نہیں کر رہا کہ اس حمام میں سارے ہی ننگے ہیں۔ کون نہیں جانتا ہمارے سیاسی نظام کو!
 
ساجد

محفلین
میاں محمد شریف صاحب کی تعریف نواز کے اور بھی بہت سے مخالف کرتے ہیں۔ :)
یہ مر حوم میاں شریف ہی تھے جنہوں نے اربوں روپے کی رشوت دینے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری صاحب سے رشوت "حلال" کروانے کے لئے دین کا درس دینے کی استدعا کی تھی :)
 
مگر قادری صاحب تو انکو نیک اور اچھے انسان بھی قرار دے رہے تھے۔
بہرحال میں یہ نہیں کہتا کہ میاں شریف فرشتے تھے لیکن انکے اچھے کاموں کی کافی لوگوں سے تعریفیں سنی ہیں۔ نواز شریف کے سخت مخالفوں کے منہ سے بھی۔ :)
 
کسی متنازعہ معاملے پر صرف ایک ہی فریق کا مؤقف سننے کے بعد بات کیسے واضح ہوسکتی ہے؟ دوسرے فریق کا مؤقف بھی پیش کیجئے۔
 
گمان غالب ہے کہ آپ نے ویڈیو دیکھے بغیر ہی یہ کمنٹ لکھ دیا ہے، اگر دیکھی ہوتی تو کبھی یہ بات نہ کرتے۔
ایک شخص لائیو ٹی وی پر پوری وضاحت سے ایک بات بیان کر رہا ہے اور اس پر اللہ رب العزت کو گواہ بنا رہا ہے، اور چیلنج کر رہا ہے کہ اگر وہ غلط کہہ رہا ہے تو مذکورہ فریق بھی اسی طرح اللہ رب العزت کو گواہ بناتے ہوئے کہہ دے کہ یہ سب باتیں غلط ہیں۔۔۔۔اب دوسرے فریق کا موقف میں نے نہیں پیش کرنا بلکہ اسی فریق نے پیش کرنا ہے۔ آپ ایک دفعہ یہ پوری ویڈیو دیکھ لیجئے ، امید ہے افاقہ ہوگا۔۔۔۔
بالکل اسی طرح اتفاق مسجد میں آخری خطبے کی ویڈیو میں بھی ڈاکٹر صاحب نے میاں شریف، نواز شریف، شہباز شریف اور انکی فیملی کے دوسرے ممبران کے روبرو ، خطبے میں کئی بار یہ دہرایا کہ اگر وہ منبرِ رسول پر بیٹھ کر اللہ کے گھر میں،اس خطبے میں کوئی غلط بات کہہ رہے ہیں تو آپ تمام حضرات کا یہ فرض بنتا ہے کہ ابھی اور اسی وقت کھڑے ہوکر کہہ دیں کہ تم غلط کہہ رہے ہو۔۔۔لیکن پوری ویڈیو میں یہ تینوں حضرات دبک کر بیٹھے رہے اور چپ چاپ سر جھکا کر سنتے رہے، ۔۔۔اگر یہ سچے ہوتے تو اسی وقت ٹوک دیتے جب ہزاروں حاضرین کے سامنے انکو دعوت دی جارہی تھی۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
صرف اتنا کہوں گا سیاست کے حمام میں سبھی بغیر کپڑوں کے ہیں، چاہے وہ جو بھی ہو، جتنا مذہبی دکھائی نہ دے
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے میاں محمد شریف کو زیادہ نہیں جان پایا، لیکن اتنا جانتا ہوں کہ وہ بہت کم ہی کسی سے کچھ مانگتے تھے۔ لیکن جب کچھ مانگا اور اگلے نے ذرا سا بھی لیت و لعل سے کام کیا تو پھر ساری عمر کے لئے تعلق ٹوٹ جاتے تھے، چاہے جتنے بھی گہرے نہ رہے ہوں۔ تاجر ہونے کی حیثیت سے ان کی یہ خاصیت تھی کہ ہر جگہ اپنی سرمایہ کاری کو کیش کرانے کا بہترین وقت جانتے تھے
 
آخری تدوین:
گمان غالب ہے کہ آپ نے ویڈیو دیکھے بغیر ہی یہ کمنٹ لکھ دیا ہے، اگر دیکھی ہوتی تو کبھی یہ بات نہ کرتے۔
ایک شخص لائیو ٹی وی پر پوری وضاحت سے ایک بات بیان کر رہا ہے اور اس پر اللہ رب العزت کو گواہ بنا رہا ہے، اور چیلنج کر رہا ہے کہ اگر وہ غلط کہہ رہا ہے تو مذکورہ فریق بھی اسی طرح اللہ رب العزت کو گواہ بناتے ہوئے کہہ دے کہ یہ سب باتیں غلط ہیں۔۔۔۔اب دوسرے فریق کا موقف میں نے نہیں پیش کرنا بلکہ اسی فریق نے پیش کرنا ہے۔ آپ ایک دفعہ یہ پوری ویڈیو دیکھ لیجئے ، امید ہے افاقہ ہوگا۔۔۔۔
بالکل اسی طرح اتفاق مسجد میں آخری خطبے کی ویڈیو میں بھی ڈاکٹر صاحب نے میاں شریف، نواز شریف، شہباز شریف اور انکی فیملی کے دوسرے ممبران کے روبرو ، خطبے میں کئی بار یہ دہرایا کہ اگر وہ منبرِ رسول پر بیٹھ کر اللہ کے گھر میں،اس خطبے میں کوئی غلط بات کہہ رہے ہیں تو آپ تمام حضرات کا یہ فرض بنتا ہے کہ ابھی اور اسی وقت کھڑے ہوکر کہہ دیں کہ تم غلط کہہ رہے ہو۔۔۔لیکن پوری ویڈیو میں یہ تینوں حضرات دبک کر بیٹھے رہے اور چپ چاپ سر جھکا کر سنتے رہے، ۔۔۔اگر یہ سچے ہوتے تو اسی وقت ٹوک دیتے جب ہزاروں حاضرین کے سامنے انکو دعوت دی جارہی تھی۔۔۔
دوسرے فریق کا مؤقف آپ کو پیش کرنے کی ضرورت اس لئے ہے تاکہ آپ کی غیر جانبداری ثابت ہو۔ اگر دوسرے فریق کا مؤقف پیش نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ گویا آپ ایک ہی فریق کی جانبدارانہ تشہیر کر رہے ہیں۔
یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ طاہرالقادری صاحب پاکستان کی انتہائی متنازعہ شخصیات میں سے ایک ہیں چاہے وہ درست ہیں یا غلط ، بہرحال وہ متنازعہ ضرور ہیں۔ تو ایسے فریق کا مؤقف پیش کرتے ہوئے جب کہ وہ کسی اور مشہور شخصیت پر الزام لگا رہا ہے تو یقیناً اس مشہور شخصیت کی طرف سے بھی جواب آئے ہونگے ان کو بھی شامل کرنا چاہئے یا کم از کم اس مؤقف کا لنک یا حوالہ ضرور پیش کرنا چاہئے۔
جہاں تک مسلمان کی قسموں کی بات ہے تو یقناً مومن کی قسم کا احترام کرنا چاہئے مگر ایک ایسا شخص یا مومن جو جھوٹی قسموں کے لئے مشہور ہوچکا ہو اس کی قسموں کی کیا قدر ہوگی؟
اس محفل میں بہت سی ایسی وڈیوز مختلف احباب نے شریک کی ہیں جس میں طاہرالقادری نے امام ابو حنیفہ سے کبھی قسم کھا کر 12 سال اور کبھی قسم کھا کر 9 سال تک علم حاصل کرنے کا بیان کیا۔ ایسے شخص کی قسموں کے بارے میں شریعت مطہرہ کیا فرماتی ہے آپ خود ہی فرما دیجئے؟
پوری وڈیو میں نے یقناً نہیں دیکھی لیکن اس کی وجہ یہ رہی کہ 50 منٹ کی وڈیو دیکھنے کے لئے ظاہر ہے 50 منٹ تو چاہئیں۔ اگر آپ چیدہ چیدہ نکات نکال کر شریک کر دیتے تو سب کے لئے آسانی رہتی میرے سمیت :)
شریف اینڈ کمپنی کیوں نہیں بولے اتفاق مسجد میں اس کا جواب انہیں دینا چاہئے اگر دیا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں۔
 
پوری وڈیو میں نے یقناً نہیں دیکھی لیکن اس کی وجہ یہ رہی کہ 50 منٹ کی وڈیو دیکھنے کے لئے ظاہر ہے 50 منٹ تو چاہئیں۔ اگر آپ چیدہ چیدہ نکات نکال کر شریک کر دیتے تو سب کے لئے آسانی رہتی میرے سمیت :)
ایک مرتبہ جی کڑا کرکے یہ ویڈیو دیکھ ہی لیجئے۔۔۔۔اسکا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ جو وقت(اپنا اور دوسروں کا) اس موضوع پر کمنٹس کرنے میں ضائع کرتے ہیں ، وہ کسی بہتر مشغلے میں صرف ہوسکے گا۔۔۔۔سودا برا نہیں
 
اگر میرے کمنٹس پڑھنے میں آپ کا وقت ضایع ہوتا ہے تو "اگنور" کا آپشن کھلا ہے۔
میں طاہرالقادری صاحب کی تقریر بلکہ پورا جلسہ سامنے بیٹھ کر سن چکا ہوں اور بے شمار کیسیٹیں بھی سن چکا ہوں تو دل کڑا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
البتہ یہ بات ضرور ہے کہ جھوٹی قسموں سے اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کی عادت رکھنے والے کے خطاب کو سننے سے مجھے بیزاری تو ضرور ہوتی ہے۔ شاید آپ کو نہیں ہوتی
 
کسی کی قسم کو جھوٹا قرار دینا بغیر کسی ثبوت کے، یہ جرات ایک مسلمان کو تو ہرگز زیب نہیں دیتی۔۔۔آپ کی انہی باتوں سے بیزاری محسوس ہوتی ہے۔
 
اور جو قسم جھوٹی ثابت ہوجائے، اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
جہاں تک مسلمان کی قسموں کی بات ہے تو یقناً مومن کی قسم کا احترام کرنا چاہئے مگر ایک ایسا شخص یا مومن جو جھوٹی قسموں کے لئے مشہور ہوچکا ہو اس کی قسموں کی کیا قدر ہوگی؟
اس محفل میں بہت سی ایسی وڈیوز مختلف احباب نے شریک کی ہیں جس میں طاہرالقادری نے امام ابو حنیفہ سے کبھی قسم کھا کر 12 سال اور کبھی قسم کھا کر 9 سال تک علم حاصل کرنے کا بیان کیا۔ ایسے شخص کی قسموں کے بارے میں شریعت مطہرہ کیا فرماتی ہے آپ خود ہی فرما دیجئے؟
 
اور جو قسم جھوٹی ثابت ہوجائے، اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
جھوٹی ثابت تو نہیں ہوئی۔۔۔۔ایک شخص ایک جگہ کہہ رہا ہے کہ اس نے 15 سال کسی سے درس لیا، اور دوسری جگہ کہہ رہا ہے کہ 9 سال درس لیا۔۔۔کیا یہ جھوٹ ہے؟ کیا 9 سال پندرہ سال کے اندر شامل نہیں ہیں؟۔۔۔
 
Top