طاہر القادری نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کردیا ۔

سید زبیر

محفلین
10-22-2014_31400_1.gif

پہلا درویش اب کیا کرے
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمیں اس تلخ حقیقت کا اعتراف کر لینا چاہئے کہ ہماری قوم سیاسی شعور کی شدید کمی کا شکار ہے۔ :(
ایسے ہی ذہن میں خیال آ رہا ہے کہ مذہب کے نام پر بھی سیاست کے نام پر بھی، ہم جسے بھی فالو کریں، وہی ڈرامہ نکلتا ہے :(
 
مزے کہ بات یہ ہے کہ ہمیں اچھی طرح اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لیڈر ڈرامے کر رہا ہے مگر ہم اس کے ڈرامے انجوائے کرتے رہتے ہیں :p
 
حسینی

محفلین
یہ دھرنا اگرچہ اپنے تمام مقاصد کو حاصل نہ سکا۔۔۔
لیکن ایسا بھی نہیں کہہ سکتے کہ بالکل ناکام گیا۔۔۔ بہت سے مقاصد حاصل کر لیے گئے۔
جن میں سے اک اہم مطالبہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنا تھا۔
نواز شریف گورنمنٹ کو بہت ٹف ٹائم دیا۔۔۔ اور پریشان کئے رکھا۔
البتہ جس انقلاب کی بات کر رہے تھے وہ نہ آیا۔۔۔۔ یقینا انقلاب اتنا آسان کام نہیں ہے۔۔ اس کے لیے بہت زیادہ تیاری کے علاوہ خون اور قربانی دینی پڑتی ہے۔ عوام کو تیار کرنا پڑتا ہے۔ خود تیار ہونا پڑتاہے۔
اگرچہ دھرنے والوں کا کہنا ہے کہ کا انقلاب کا سفر مرحلہ وار جاری رہے گا۔۔۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔
 
سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ تو ہائی کورٹ کے حکم پر درج کیا گیا۔ دھرنے کے حکم پر نہیں۔
اس تحریک کا اصل مقصد نواز حکومت کا خاتمہ تھا۔
اس دھرنے کے نتیجے میں ریاست اور پاکستانی معیشت کو جو نقصان ہوا اسکا ذمہ دار کون ہے؟
قائد انقلاب تو اپنا شو دکھا کر واپس کینیڈا چلے جائیں گے اور ان کے ڈرامے کے نقصانات پاکستان برداشت کرتا رہے گا۔
 
حسینی

محفلین
اگر یہ لوگ خود نہ نکلتے اور اپنے حقوق کی آواز نہ اٹھاتے تو لاہور ہائیکورٹ کے کانوں پر بھی جھونک تک نہ رینگتی۔۔۔ عوام کا پریشر کا م کر گیا۔
یقینا پہلے مرحلے میں ان کا ہدف نواز حکومت کا خاتمہ تھا۔۔۔ جس میں ابھی تک ناکام ہیں۔۔۔ چونکہ سارے چور اکھٹے ہوگئے۔۔۔ا ور اک دوسرے کے جرم چھپانے لگے۔
اگر پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں نون لیگ کو سہارا نہ دیتیں تو بہت برا حال ہوتا نواز شریف کا۔
باقی احتجاج اور دھرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔۔۔ اس سے آپ کسی کو بھی روک نہیں سکتے۔۔۔
ان دھرنوں نے عوام کو اپنے حقوق کے لے جو شعور دیا ہے۔۔۔ اور چوروں لٹیروں کو جتنا بے نقاب کیا ہے۔۔ یہ بھی ان کی اک کامیابی ہے۔
 
اگلے انتخابات میں میرا خیال ہے کہ 90 فیصد یہی چہرے ہوں گے، بس پارٹیاں بدل گئی ہوں گی :)
 
ان دھرنوں سے پہلے بھی عدلیہ حکومتی مؤقف کے خلاف فیصلے دیتی آرہی ہے۔ دھرنے نا بھی ہوتے تو ہائیکورٹ کا فیصلہ یہی ہوتا۔
احتجاج اور دھرنا بلکہ ہر قسم کا احتجاج ہر پاکستانی کا قانونی اور جمہوری حق ہے مگر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے۔
پارلیمنٹ کا گھیراؤ، پاکستان سیکریٹیریٹ کا گھیراؤ وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ سرکاری ٹی وی پر حملہ ، ریاستی اداروں کو توڑنے کے مطالبات جیسے غیر آئینی مطالبات کسی کا حق نہیں۔ اور بھی بہت سے مضحکہ خیز غیر قانونی کام اس دھرنے میں ہوئے۔
عوام کو شعور آزاد میڈیا نے دیا ہے نا پسندیدہ جعلی قائدین انقلاب نے نہیں :)
 
آزاد میڈیا پھر آپ نواز شریف کے ذمے لگائیں گے، پرویز مشرف نے تو محض قید کیا تھا اور چینل بند کئے تھے :whistle:
 
میڈیا کے آزاد ہونے کا وقت آگیا تھا مشرف نا بھی ہوتا کوئی بھی ہوتا تو میڈیا نے آزاد ہونا ہی تھا۔ جب یہی آزادی مشرف کے گلے پڑی تو مشرف پابندیاں لگائیں۔ :)
میڈیا کی آزادی میں نواز کا کوئی خاص کردار میرے زہن میں نہیں
 
آزاد میڈیا پھر آپ نواز شریف کے ذمے لگائیں گے، پرویز مشرف نے تو محض قید کیا تھا اور چینل بند کئے تھے :whistle:

میڈیا مشرف کی وجہ سے آزاد نہیں ہوا اس کے ہونے کے باوجود بھی آزاد ہو گیا ، خواہ مادر پدر آزاد ہو گیا۔۔۔۔۔ جناب پرویز مشرف صاحب کا اس میں ایک فیصد بھی کردار نہیں تھا
 
اگر یہ لوگ خود نہ نکلتے اور اپنے حقوق کی آواز نہ اٹھاتے تو لاہور ہائیکورٹ کے کانوں پر بھی جھونک تک نہ رینگتی۔۔۔ عوام کا پریشر کا م کر گیا۔
یقینا پہلے مرحلے میں ان کا ہدف نواز حکومت کا خاتمہ تھا۔۔۔ جس میں ابھی تک ناکام ہیں۔۔۔ چونکہ سارے چور اکھٹے ہوگئے۔۔۔ا ور اک دوسرے کے جرم چھپانے لگے۔
اگر پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں نون لیگ کو سہارا نہ دیتیں تو بہت برا حال ہوتا نواز شریف کا۔
باقی احتجاج اور دھرنا ہر پاکستانی کا حق ہے۔۔۔ اس سے آپ کسی کو بھی روک نہیں سکتے۔۔۔
ان دھرنوں نے عوام کو اپنے حقوق کے لے جو شعور دیا ہے۔۔۔ اور چوروں لٹیروں کو جتنا بے نقاب کیا ہے۔۔ یہ بھی ان کی اک کامیابی ہے۔
اس بابرکت دھرنے کی برکات کی وجہ سے میرا اور اسلام آباد میں موجود مجھ جیسے کئی دیہاڑی داروں کے اہم کلائنٹ جو کہ این جی اوز سیکٹر اور ایمبیسیز ہیں جو کہ ان 70 دنوں میں مکمل کومے کی حالت میں رہیں اور اور اس تمام عرصے میں کسی این جی او اور ایمبیسی کی طرف سے اہم اور قابلِ ذکر ایکٹیویٹیز یا سوشل انٹریکشن سے متعلق کوئی پراجیکٹ نہیں جاری ہوا۔
رمضان کا مہینہ رمضان کی برکتوں کی وجہ سے خالی گیا اور یہ تین مہینے دھرنوں کی برکات کی وجہ سے خالی گئے۔ انکم نہ ہونے کی وجہ سے تین مہینے کا آفس اور گھر کا کرایہ نہیں دیا گیا نتیجتاً آفس بھی خالی کرنا پڑا دو ماہ بعد اور گھر بھی عید سے ٹھیک ایک دن پہلے۔
اب جبکہ کام کے لیے کچھ کلائنٹس کے فون آنا شروع ہو گئے ہیں تو میرے پاس جگہ نہیں کہ میں انہیں کہیں بلا سکوں۔
یہ گھاس انہی کے لیے بہت اچھی ہے جنہوں نے چکھی نہیں ان گدھوں کا کیا بگڑا جن میں آدھے تو پہلے سے تنخواہ دار تھے منہاج القرآن کے اور باقیوں کو یہاں سے دیہاڑی بھی ملتی رہی اور مارگلہ کے دامن میں دلکش نظارے بھی۔
صاحب ایک طبقہ یہاں وہ بھی ہے جسے تنخواہ نہیں ملتی بلکہ وہ کما کر آگے کئ کو تنخواہ بھی دیتا ہے اور گھر بھی چلاتا ہے۔ وہ ٹھپ کر رہ گیا ہے اس دھرنے کی وجہ سے۔ مجھ جیسے کئی لوگ ہیں جن کے حال کا مجھے پتہ ہے کیا سے کیا ہو گیا ان بابرکت 70 دنوں میں۔
 
اور ملکی معیشت کو جو نقصان ہوا اربوں میں! سٹاک مارکیٹ میں جن کے کروڑوں ڈوب گئے! ڈالر مہنگا ہونے سے جو مہنگائی بڑھی !
ان سب مصائب کا بوجھ بالآخر عام آدمی پر ہی پڑتا ہے۔
 
Top