طاہر القادری نے اپنے بیٹے نہیں لوگوں کی اولادیں مروائیں،ڈاکٹر قدیر

طاہر القادری نے اپنے بیٹے نہیں لوگوں کی اولادیں مروائیں،ڈاکٹر قدیر

لاہور(نمائندہ جنگ) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے اپنے بیٹے نہیں لوگوں کی اولادیں مروائیں، عمران خان کے آزادی مارچ اور طاہر القادری کے نام نہاد انقلاب نامی تماشے کا مقصد چور دروازے سےحکومت پر قبضہ کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے جو کبھی پورا نہ ہوگا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک حالت جنگ میں ہے اور فوج ملک کی حفاظت کا مقدس فریضہ سرانجام دے رہی ہے جبکہ یہ دونوں پارٹیاں جمہوریت کو غیرمستحکم کرکے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں رہنما فوج کو اقتدار میں آنے کی مسلسل دعوت دے رہے ہیں لیکن اگر فوج آگئی توان کی یہ خوش فہمی بھک سے اڑ جائے گی کہ فوج انھیں حکومت پلیٹ میں رکھ کر دے دے گی۔دونوں رہنمائوں کو چاہیے کہ وہ آئندہ انتخابات کا انتظار کریں۔
 
بات تو درست ہے۔ طاہرالقادری کے اپنے بچے یا تو کنٹینر میں ہوتے ہیں یا ہوائی جہاز کی بزنس کلاس میں!
جس وقت بھولے کارکن قائد کے خطاب سے جذباتی ہوکر پولیس کے خلاف انقلاب میں مشغول تھے اس وقت قائد انقلاب کے اپنے بچے کہاں تھے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
پہلی بات سے اختلاف کہ میٹلرجی کے سائنس دان اور ایٹمی سائنس دان میں فرق ہوتا ہے۔ باقی بات سے اتفاق ہے :)
 
Top