طبی معائنہ وہ بھی کینڈا سے؟ اللہ خیر کرے یہ حضرت شیخ کو کون سی ایسی بیماری ہو گئی جس کا علاج پاکستان میں نہیں بلکہ کینڈا ہی سے ممکن ہے؟ یعنی پاکستانی قوم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ، انقلاب کو حوالہ گرداب کر کہ یہ کیا ہوا وہ کہاں چلے؟ اتنی ایمرجنسی کہ فی الفور طبی معائنہ کروانا پڑا وہ بھی کینڈا جا کر۔ کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ یا روٹین چک اپ تو یہیں ہو سکتا تھا ؟ اب یا تو حضرت شیخ کی طبعی حالت زیادہ خراب ہے یا پناہ گزینی ، کو گزند پہچنے کا خطرہ ہے یعنی انقلاب نے پاکستان سےپہلے حضرت شیخ کی پناہ گزینی کی ناو کو لپیٹ میں لے لیا چہ چہ چہ۔
ویسے حضرت شیخ کی ہر بات نرالی جن یزیدی سیاستدانوں کو وہ برا بھلا کہتے نہیں تھکتے ہر گزرتا لمحہ حضرت شیخ کی صفات کو انہی پاکستانی سیاست دانوں کے نامہ اعمال کی روسیاہی جتنا ہی روشن و اجلا ثابت کر رہا ہے یعنی نہ صرف رہائش پردیس کی بلکہ سواری بھی بلٹ پروف کنٹنر بھی بلٹ پروف اور اب طبی معائنہ بھی ہوگا تو باہر ہی جا کر ہوگا ، یہ انداز شاہانہ یا تو اربوں پتی حضرات کے دیکھے یا نکمے کرپٹ سیاستدانوں کے ہاں تو صاحب اب زرداری اور قادری میں کتنا فرق بچا ہے۔زرداری قادری شریف نورے چھٹے ٹوانے وغیرہ وغیرہ۔
اس سے پہلے کہ کوئی کرپشن کی بات کرےجتلا دوں کہ وہ سنگ منزل بھی اب کچھ اتنا دور نہیں دی نیوز کی خبر کے مطابق
ISLAMABAD: The Association of Pakistani Lawyers in United Kingdom has moved against the charities, which paid $69,000 for the import of the bullet-proof Land Cruiser of Dr Tahirul Qadri, in the Charity Commission of UK, which has entertained the petition
اس خبر کا ایک اردو ورژن آج کے
امت میں بھی چھپا ہے مع بیرسٹر امجد ملک کے انٹرویو کے۔یعنی خرد برد بھی کی تو بھیک کی رقم سے کی کیا کہنے حضرت شیخ کے۔