طبیعت کو موزوں بنانے سے پہلے۔۔برائے اصلاح

شیرازخان

محفلین
فعولن۔فعولن۔فعولن۔فعولن

منافق ادائیں دکھانے سے پہلے
پلٹ جا سفینے جلانے سے پہلے

ہمی پر گریں گیں ذرا سوچ لینا
دیواریں انا کی اٹھانے سے پہلے

مرا حسنِ زن تھا کہا جس طرح بھی
مجھے چور نےپا چُھڑانے سے پہلے

ہمارے بزرگوں نے سوچا ہے پھل کا
یہاں پیڑ اب کے لگانے سے پہلے

عجب سی دلیلیں دیے جا رہے ہیں
گدھے بھی گدھوں کو کھجانے سے پہلے

عقیدہ وہ مجھ سے مرا پوچھتا ہے
مری جان آ کر بچانے سے پہلے

تھے شیراز لفظوں کے گردے بھی بیچے
طبیعت کو موزوں بنانے سے پہلے

الف عین
 

الف عین

لائبریرین
حسن زن پر تو کافی ہنسی آئی!!!
فی الحال صرف بحر و وزن کی بات۔
دیواریں۔ دَواریں تقطیع ہو رہا ہے، جو غلط ہے۔
پا چھڑانے۔۔۔ سمجھ میں نہیں آیا۔
گدھوں کا کھجانا بھی آج ہی سنا۔ کیا یہ مزاحیہ شعر ہے؟
 

شیرازخان

محفلین
حسن زن پر تو کافی ہنسی آئی!!!
فی الحال صرف بحر و وزن کی بات۔
دیواریں۔ دَواریں تقطیع ہو رہا ہے، جو غلط ہے۔
پا چھڑانے۔۔۔ سمجھ میں نہیں آیا۔
گدھوں کا کھجانا بھی آج ہی سنا۔ کیا یہ مزاحیہ شعر ہے؟
ہمی پر گریں گیں ذرا سوچ لینا
دیواریں انا کی اٹھانے سے پہلے
استاد محترم اس شعر کا کیا کروں کوئی ہدایت فرمائیے؟اس غزل میں میرا پسندیدہ شعر تھا۔۔ بہرحال اس کی جگہ ایک اور شعر ہے۔۔
میں خوابوں کے اوپر ہی سویا ہوا تھا
یہ تکیے کو نیچے گرانے سے پہلے

مرا حسنِ ظن تھا کہا جس طرح بھی
مجھے چور نےپا چُھڑانے سے پہلے
حسن زن :D معذرت۔۔۔۔
مجھے چور نےپا ءچُھڑانے سے پہلے(پاؤں چُھڑانے سے پہلے،،،ابے میرا پاؤں دکھتا ہے)


عجب سی دلیلیں دیے جا رہے ہیں
گدھے بھی گدھوں کو کھجانے سے پہلے
گدھوں کو گدھے ہی کھجاتے ہیں۔۔مزاحیہ تو نہیں البتہ طنزیہ کہا جا سکتا ہے۔۔:)
 

الف عین

لائبریرین
نہیں میاں، میری مانو تو چوروں اور گدھون کو نکال باہر کرو!!
دواروں کا متبادل سوچنا پڑے گا۔ نئے شعر میں بھی ’یہ‘ کس طرف اشارہ ہے، واضح نہیں
 

شیرازخان

محفلین
نہیں میاں، میری مانو تو چوروں اور گدھون کو نکال باہر کرو!!
دواروں کا متبادل سوچنا پڑے گا۔ نئے شعر میں بھی ’یہ‘ کس طرف اشارہ ہے، واضح نہیں
چوروں اور گدھوں کو۔۔۔۔۔:D:D:D
نئے اشعار استمعال کر کے دوبارہ زحمت دیتا ہوں۔۔۔۔!!!
 
Top