محمد سعد
محفلین
لِنڈسے لیبلانک کی تحریر "طبیعیات خوبصورتی ہے" سے اقتباس:
http://tajassus.pk/node/317
اگر مکمل ترجمہ یہاں لگا دیا تو آپ لوگ میرے سنجیدہ فورم کو گھاس نہیں ڈالیں گے۔ چنانچہ باقی کا ترجمہ وہیں آ کر پڑھیں۔طبیعیات جانے جانے کے قابل ہے کیونکہ یہ خوبصورت ہے۔ یہ ہر سائنس دان کا پوشیدہ راز ہے۔ ہم یہ دعویٰ کرتے ہوں گے کہ ہم کسی موضوع پر تحقیق کر رہے ہیں کیونکہ وہ "معاشرے کے لیے مفید ہے" یا یہ کسی ٹیکنالوجی میں انقلاب لے آئے گا لیکن، زیادہ تر معاملات میں، ہم محض دنیا کیسے کام کرتی ہے کی کسی چھوٹی سی جزء سے مسحور ہوتے ہیں اور ہم اس کے متعلق سوچتے رہنے سے خود کو روک نہیں پاتے جب تک کہ اسے بہتر طور پر سمجھ نہ لیں۔ ہم مستقلاً اس بات سے مبہوت رہتے ہیں کہ کس طرح چند بنیادی اصول ایک ساتھ کام کر کے اتنی ساری مختلف چیزوں کی وضاحت کرتے ہیں، اور دنیا کی خوبصورتی پر حیرت اور تعجب کی کیفیت میں بیٹھے رہتے ہیں۔ ایک آرٹسٹ کی طرح، میں اس خوبصورتی کو اوروں کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ یہ جانیں کہ میری نگاہوں سے دیکھنا کیسا ہے۔
http://tajassus.pk/node/317