لاریب مرزا
محفلین
آج کل کے بچے صحیح معنوں میں شاہین بچے ہیں۔ جبھی تو ہماری حکومت نے ان شاہین بچوں کو خراج پیش کرنے کے لیے ان کا خصوصی دن مخصوص کر ڈالا۔ آخر آج کل کے معیار تعلیم کے مطابق بھاری بھر کم بستے اٹھانا اور اتنا نصاب چھوٹے چھوٹے ذہنوں میں بھرنا کوئی آسان کام ہے؟؟ خیر ہمارے طلبہ ہمیں یوں بھی بہت پیارے ہیں اور جب پتا ہو ان کا مخصوص دن آ رہا ہے اور یہ دن اسکول کے سالانہ کیلنڈر میں بھی مینشن ہے تو اس دن کو نہ منانے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔
طلبہ کا یہ دن ہر سال 17 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ پچھلی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ہمارے اساتذہ نے طلبہ کا یہ دن جوش و خروش سے منایا۔ اس موقع پر سب سے دلچسپ بات یہ ہوتی ہے کہ اس دن اسمبلی ہمارے تمام اساتذہ پیش کرتے ہیں۔ طلبہ پورا سال اس اسمبلی کا انتظار کرتے ہیں اور ان کی تالیوں کی گونج اور مزاح سے بھرپور پیشکش (خاکوں) پر امڈنے والے بے ساختہ قہقہوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ انہوں نے اس سے کتنا لطف اٹھایا۔ اسمبلی کے آخر میں قومی ترانے سے پہلے ہماری پرنسپل تمام طلبہ سے خطاب کرتی ہیں اور ان کو پیغام دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ تمام کلاس ٹیچرز اپنی کلاس کے تمام طالب علموں کو کارڈز اور چاکلیٹس دیتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں!!
آج کے دن کی چند تصاویر۔

آخری تدوین: