تعارف طمیم

طمیم

محفلین
زیادہ بہتر طریقہ سے شمولیت کے لئے تعارف کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی
نام : طارق محمود
ملک: جرمنی
اردو محفل پر باقاعدہ رجسٹریشن کی تاریخ : مئی 5, 2007 ۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم طمیم بھائی محفل اردو پر دلی خوش آمدید
اچھا لگا آپ کے بارے جان کر
اکثر محفل پر آپ کا نام نظر آتا رہتا ہے ۔
اب تعارف دیا ہے تو اپنی سوچ بھی شریک محفل کیا کریں ۔ شکریہ
 

طمیم

محفلین
اس جیسی محفل پہلے کبھی نہیں ملی تھی۔ اس لئے جب سے اردو محفل پر آیا ہوں اسی کا اسیر ہو کر رہ گیا ہوں۔ جب بھی وقت ملتا ہے ضرور شریک محفل ہوتا ہوں ۔ آپ سب محفلین کاشکریہ۔
اس عرصہ میں اردو محفل پر میں نے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ کوشش جاری ہے۔ انشاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ تمام محفلین کو جزا دے ، یہاں کا ماحول ایسا ہے کہ ہر کوئی اس کوشش میں ہوتا ہے کہ اگر وہ دوسروں کے لئے کچھ کرسکتا ہے تو کرگزرے اور یہ چیز علم کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ خاص طور پر ایک ذاتی تعلق بھی قائم کرتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
واقعی تمہارا تعارف نہیں تھا محفل میں اب تک۔۔ میں یہ سمجھا کہ میں ہی ایسا ناکارہ ہوں کہ بھول گیا ہوں تم کو!! اسی لئے تمہارا اصل نام یاد نہیں کر پا رہا تھا۔
لو، خوش آمدید کہنا تو بھول ہی گیا!!
 

طمیم

محفلین
واقعی تمہارا تعارف نہیں تھا محفل میں اب تک۔۔ میں یہ سمجھا کہ میں ہی ایسا ناکارہ ہوں کہ بھول گیا ہوں تم کو!! اسی لئے تمہارا اصل نام یاد نہیں کر پا رہا تھا۔
لو، خوش آمدید کہنا تو بھول ہی گیا!!
استاد محترم ! میں نے بھی آج ہی دیکھا تھا کہ چونکہ تعارف کے زمرہ میں میں نے اپنے آپ کو متعارف نہیں کروایا اس وجہ سے ابھی میں زیادہ بہتر طریق پر محفل میں شامل نہیں ہوا۔ اسی طرح موڈ بھی شامل نہیں تھا آج کردیا ہے اور سٹیٹس بھی اپڈیٹ کردیا ہے ۔ اس طرح آج محفل پر فورم سافٹ ویئر کی طرف سے محفل میں مکمل شمولیت کا سرٹیفیکیٹ بذریعہ ای میل مل گیا ہے۔:)
 
KwULv.png
 

عاطف بٹ

محفلین
بہت خوش آمدید طمیم بھائی۔
تعارف کروا ہی رہے ہیں تو بتائیے کہ جرمنی میں کب سے ہیں اور کیا کرتے ہیں وہاں؟ تعلق پاکستان سے ہے آپ کا؟
 
Top