طنز کی بجائے مزاح لکھا کیجیے۔
فخر آپ سے گزارش ہے کہ مراسلہ ’’ نفسِ مضمون ‘‘ سے مطابق لڑی میں پیش کیا کیجے ، اس حوالے سے آپ اردو محفل کے قوانین کا ایک بار پھر بغور مطالعہ کر لیجے ، عمل کی صورت میں آپ ایسے معاملے سے نہ گزریں گے ۔ پھر یہ کہ ایسے معاملے پر آپ ذپ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیے ، نہ کہ لڑی کھول کر بات کا بتنگڑ بنایا جاتا ہے ، منتظمین بھی آپ ہی کی طرح جیتے جاگتے آدمی ہیں آپ یا کسی بھی دوست کے ایسے عمل سے آپ یا ہمیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ امید ہے آپ میرے مراسلے کو اپنے حق میں سمجھیں گے اور ایسے سانحے سے محفوظ رہیں گے ۔ والسلام ۔ ایک دوست
ارے اتنا کچھ کیا آپ نے۔۔۔ بائک کو کک لگاتے اور گھنٹے بھر میں سیالکوٹ جا پہنچتے، یوں وارث صاحب سے بالمشافہ مل کر تفتیش کرتے قبلہ۔حضور والا! مراسلہ درست لڑی میں ہی بھیجا تھا۔
جناب میں نے یہاں پہلے انہیں ذاتی پیغام ہی بھیجا ۔ لیکن کوئی جواب نہیں ملا تھا ۔ اس وجہ سے یہاں آیا۔
آپ کے اس مفید اور مفت مشورے کا شکریہ
شکریہ سر آنکھوں پر فخر صاحب۔ وار ث صاحب کے جواب کا انتظار کر لیتے تو اچھا تھا۔ویسے وہ بوجوہ علالت نہیں آپارہے ۔ شکریہ
ایک تو آپ بے حد حساس طبع ہیں اور دوسرا معذرت کے ساتھ کافی بچپنا بھی ہے۔جناب انہوں نے جواب دینا ہوتا تو دے دیتے۔ ورنہ اس دھاگے میں صرف ابن سعید کا شکریہ ادا کر کے غائب نا ہو جاتے۔
میراجناب کسی سے کوئی شکوہ شکایت نہیں رہا ہے۔ اب چاہے اسے مقفل کر دیں ، چاہے اس حذف کر دیں
میں نے بھی انتہائی تمیز سے ہی ان سے دریافت فرمایا تھا۔۔۔۔۔ جناب کی غلطی ہو گئی اےایک تو آپ بے حد حساس طبع ہیں اور دوسرا معذرت کے ساتھ کافی بچپنا بھی ہے۔
بھائی میرے منتظمین یا ناظمین کی مجبوری ہوتی ہے کہ انھوں نے فورم کو اصول و ضوابط کے دائرے میں رہتے ہوئے چلانا ہوتا ہے اور اس سلسلے میں انھیں ایسے اقدامات بھی کرنے پڑتے ہیں جو ہمیں بطور صارف بعض اوقات پسند نہیں بھی آتے۔ دھاگا یا مراسلہ حذف کرنا بھی انھی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا ایک حصہ ہے۔ شاید آپ کو یاد ہو کہ آپ ہی کے شروع کردہ ایک دھاگے میں کچھ مراسلے میں نے بھی لکھے تھے مگر شمشاد بھائی نے دھاگے کے ساتھ ساتھ انھیں بھی حذف کر دیا، اسی طرح میرا ایک مراسلہ فرخ (سخنور) صاحب نے حذف کیا حالانکہ فرخ صاحب میرے بے حد عزیز دوست بھی ہیں۔ تو کیا میں ان سے گلہ شکوہ کروں کہ بھئی خوب دوستی نبھائی لیکن مجھے معلوم ہے کہ ان دونوں احباب نے اپنا فرض انصاف کے ساتھ بخوبی نبھایا تھا۔
اس قسم کے شکایتی دھاگے کھولنے سے سوائے رنجش پیدا ہونے کے قطعاً کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس قسم کی صورتحال میں بہتر یہ ہوتا ہے کہ فورم کے اصولوں کو از سرِ نو پڑھا جائے اور غیر جانبداری سے خود یہ دیکھا جائے کہ انجانے میں کس اصول کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اگر پھر بھی سمجھ نہ آئے تو متعلقہ ناظم سے نرمی سے دریافت کر لیا جائے کہ بھائی کیا خطا ہو گئی کہ ہمارے دھاگے کی گردن زدنی کر دی گئی۔