طوفان کا خطرہ

فہیم

لائبریرین
جیو نیوز کے مطابق بھارتی گجرات میں آنے والے سمندری طوفان کا رخ پاکستان کی طرف ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں بلوچستان اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں طوفان کا خطرہ ہے۔
بلوچستان میں تو سمندری لہریں 20 سے 25 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔

کراچی میں بھی لوگوں کو سمندری علاقوں کا رخ کرنے سے منع کردیا گیا ہے
اور فوج اور سول اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
کراچی کے ساحل سے 10 سے 15 فٹ کی لہریں ٹکرائیں گی۔

سمندری طوفان: ہوا کی رفتار 40 سے 50 نائیکل میل فی گھنٹہ ہے۔

ابھی طوفان کراچی سے جنوب میں 150 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ہوا کے کم دباؤ‌ نے سائیکلون کی شکل اختیار کرلی تھی۔

اب خبر آئی ہے کہ سائیکلون کے براہِ راست کراچی کے ساحل سے ٹکرانے کے آثار ختم ہوگئے ہیں

لیکن سائیکلون بلوچستان کے ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔

کراچی میں تیز ہوا کے جھگڑ چلنے اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے
 
Top