مبارکباد ظفری بھائی آپ کو سالگرہ مبارک ہو

ظفری

لائبریرین
کچھ مصروفیت کی وجہ سے دو تین دن محفل سے دور رہا ۔ واپسی ہوئی تو بینظیر کے سانحے کے حوالے سے طبعیت بہت مکدر ہے ۔ اس لیئے ابھی مختصر جواب پر گذارا کر رہا ہوں ۔ان تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں مجھے تہنیتی پیغامات ارسال کیئے ۔ بہت سوں کے جواب دینے رہتے ہیں ۔ انشاءاللہ پہلی فرصت میں دوں گا ۔ مگر شمشاد بھائی کا شکریہ ابھی ادا کرنا ضروری ہے کہ انہوں نے نہ صرف میری سالگرہ یاد رکھی بلکہ ساتھ ساتھ یہ دھاگہ بھی کھولا ۔ انشاء اللہ جلد ہی اس دھاگے پر واپسی ہوتی ہے ۔
 

حسن علوی

محفلین
محب آپ کی بات پر سارہ کو موقع مل گیا۔

محب آج کل لاہور میں پھنسے ہوئے ہیں، اور اس پر ظلم یہ کہ انکے علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی مہیا نہیں ھے۔ حالات میں کچھ بہتری ہوتی ھے تو انشاءاللہ جلد ہی محفل پر آمد ہوگی انکی۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

ظفری بھائی، آپ کوسالگرہ کی بہت بہت مبارک بادقبول ہو اللہ تعالی آپ کوہمیشہ خوش و خرم رکھے (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

رضوان

محفلین
لگتا ہے مجھے کچھ زیادہ ہی تاخیر ہوگئی ہے کہ کیک ختم اور مونگ کی دال چل رہی ہے ;)

دال پر ہی سہی یارا
بہت بہت مبارک جیتے رہو ہنستے رہو خوش رہو خوب ژیوند ہو
میری طرح لمبی عمر پاؤ
 

ظفری

لائبریرین
بہت مبارک ہو ظفری بھائی

اور اب جب کہ "شب ہائے ہجر" بھی درمیاں نہیں رہیں اور "جہانِ خراب" بھی "جہانِ جناب" بن چکا ہے تو "کب سے" کا سوال پوچھنا میرے لئے اور اسکا "حساب" کرنا آپ کیلیئے عبث ہے۔ :)

ویسے ہو جائے ایک خوبصورت سی غزل جہانِ خراب اور جہانِ جناب کے قافیوں کے ساتھ ;)
شکریہ وارث بھائی ۔۔۔ مگر قصہ کچھ یوں ہے کہ " شبِ ہائے ہجر " شبِ وائے ہجر میں بدل چکی ہے اور " جہانِ خراب " جہانِ نایاب بن چکا ہے ۔ تو میں اب میں کیسے ان قافیوں کو اپنی گرفت میں‌لاؤں ۔ ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ظفری، آپ کو میری جانب سے سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالی آنے والے سال کو آپ کے لیے کامیابیوں اور خوشیوں کا سال بنائے۔ آمین۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ وارث بھائی ۔۔۔ مگر قصہ کچھ یوں ہے کہ " شبِ ہائے ہجر " شبِ وائے ہجر میں بدل چکی ہے اور " جہانِ خراب " جہانِ نایاب بن چکا ہے ۔ تو میں اب میں کیسے ان قافیوں کو اپنی گرفت میں‌لاؤں ۔ ;)


حضور، بقولِ اقبال، چراغِ رخِ زیبا لیکر ذرا ڈھونڈیے کچھ اور "نایاب" و "نایافت" قافیے بھی نہ صرف دریافت ہونگے بلکہ آہنی گرفت میں آ جائیں گے۔ ;)
 
Top