ظلم کا بدلہ ووٹ سے

پاکستان الیکشن 2024 کے لیے تحریک انصاف کا ترانہ ان پر پچھلے دو سال میں گزری داستان کا عمدہ خلاصہ ہے۔

کسی کو خوف سے توڑا
کسی کو مار کے چھوڑا
کوئی عزت سے ہارا تو
کسی کو توڑ کے جوڑا
حق تلفی ناانصافی کا
ظلم و ستم سفاکی کا
سرکار کی ہر کم ظرفی کا
نظام کی اس بدمعاشی کا

ووٹ حساب کرے گا سب
ووٹ ہی بدلا لے گا اب
ظلم کا بدلہ ووٹ سے
ستم کا بدلہ ووٹ سے

سیما علی

لائبریرین

پی ٹی آئی

سب سے بڑا اپ سیٹ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 میں ہوا ہے جہاں غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ریحانہ ڈار131165 ووٹ لے کر کامیاب رہی ہیں جبکہ ان کے مقد مقابل 5 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہنے والے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف 81615 ووٹ لے سکے۔
 
نتیجہ بدل دیا ہے ۔ ایک بار پھر بدعنوانی اور بے ایمانی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے۔
 
لاہور کے قومی اسمبلی حلقہ 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کوجگوٹے فارم 47 کی مدد سے ہرا کر نواز شریف کو بھونڈے طریقے سے جتوایا گیا ہے ۔
 
Top