ظُلم کا احتساب کون کرے؟ غزل نمبر 123 شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
الف عین سر
فاعِلاتن مفاعِلن فَعِلن
ظُلم کا احتساب کون کرے؟
برپا یہ اِنقلاب کون کرے؟

اے خُدائے بُزرگ تیرے سِوا
ظالموں کا حِساب کون کرے؟

دُشمنی مول لےکے واعظ سے
اپنی عُقبیٰ خراب کون کرے؟

سب کی چاہت ہے عُمر بھر جینا
موت کا اِنتخاب کون کرے؟

عِشق کرنے سے توبہ کرلی ہے
زِندگی کو عذاب کون کرے؟

باز کب آئیں گے یہ جلنے سے؟
عاشقوں سے خِطاب کون کرے؟

کھویا ہے یار کی گلی میں کہیں
دِل مرا بازیاب کون کرے؟

یہ شبِ ہِجر کاٹ لے اے دِل
مِنتِ آفتاب کون کرے؟

حُسن سے بچنا ہے بڑا مُشکل
عِشق سے اِجتناب کون کرے؟

پیار تقدیر میں کہاں
شارؔق
پیش مُجھ کو گُلاب کون کرے؟
 
ظُلم کا احتساب کون کرے؟
برپا یہ اِنقلاب کون کرے؟
ظلم کا احتساب نہیں کیا جاتا شارق بھائی، حساب لیا جاتا ہے ۔۔۔

کچھ مصرعے ایسے ہیں جہاں مجھے یوں لگتا ہے کہ گرامر کے حساب سے کرے کے بعد گا ہو تو بات مکمل ہو گی، خیر ۔۔۔
عِشق کرنے سے توبہ کرلی ہے
زِندگی کو عذاب کون کرے؟
یہاں بھی میرے خیال میں درست محاورہ زندگی عذاب کرنا ہے، یعنی کو اضافی ہے۔
عشق! ہم تجھے سے ہوگئے تائب
زیست اپنی عذاب کون کرے ۔۔۔ ایک تجویز

باز کب آئیں گے یہ جلنے سے؟
عاشقوں سے خِطاب کون کرے؟
مفہوم کے اعتبار سے بہت گنجلک ہے یہ شعر ۔۔۔

کھویا ہے یار کی گلی میں کہیں
دِل مرا بازیاب کون کرے؟
کھو گیا کوئے یار میں یہ دل
اب اسے بازیاب کون کرے!

حُسن سے بچنا ہے بڑا مُشکل
عِشق سے اِجتناب کون کرے؟
پہلے مصرعے میں بات مکمل نہیں ۔۔۔ یہاں حسن نے نظر بچانے کا تذکرہ ہونا چاہیے ۔۔۔ مجرد حسن سے بچنا ایک تو روز مرہ کے خلاف ہے اور مفہوم میں بھی واضح نہیں۔
 
امین شارق

محفلین
ظلم کا احتساب نہیں کیا جاتا شارق بھائی، حساب لیا جاتا ہے ۔۔۔

کچھ مصرعے ایسے ہیں جہاں مجھے یوں لگتا ہے کہ گرامر کے حساب سے کرے کے بعد گا ہو تو بات مکمل ہو گی، خیر ۔۔۔

یہاں بھی میرے خیال میں درست محاورہ زندگی عذاب کرنا ہے، یعنی کو اضافی ہے۔
عشق! ہم تجھے سے ہوگئے تائب
زیست اپنی عذاب کون کرے ۔۔۔ ایک تجویز

مفہوم کے اعتبار سے بہت گنجلک ہے یہ شعر ۔۔۔

کھو گیا کوئے یار میں یہ دل
اب اسے بازیاب کون کرے!

پہلے مصرعے میں بات مکمل نہیں ۔۔۔ یہاں حسن نے نظر بچانے کا تذکرہ ہونا چاہیے ۔۔۔ مجرد حسن سے بچنا ایک تو روز مرہ کے خلاف ہے اور مفہوم میں بھی واضح نہیں۔
بہت نوازش ہےراحل سر آپ کی آپ نے رہنمائی فرمائی۔
احتساب کے معنی میں نے ایک جگہ حساب کتاب کرنا،جانچ پڑتال کرنا،بازپرس کرنا،روک ٹوک کرنا پڑھا تھا تو اس وجہ سے یہ قافیہ فٹ کیا تھا خیر اب تو الف عین سر نے بھی قافیہ بندی کی طرف اشارہ کیا ہے تو تبدیل کردوں گا،
آپکی یہ تجاویز اچھی لگیں۔
عشق! ہم تجھ سے ہوگئے تائب
زیست اپنی عذاب کون کرے؟
کھو گیا کوئے یار میں یہ دل
اب اسے بازیاب کون کرے؟

پہلا مصرعہ تبدیل کیا ہے۔
آنکھ بچتی نہیں حسینوں سے
عِشق سے اِجتناب کون کرے؟
راحل سر
جن اشعار کا آپ نے تذکرہ نہں کیا کیا وہ سارے درست ہیں؟
 
Top