ظہور مصطفیٰ اگر ہم پر نہیں ہوتا۔۔۔ اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں

احمد شاکر

محفلین
اسلام و علیکم

میری گزشتہ غز ل کی اصلاح ہو جانے کےبعد مجھے اپنی اس کاوش کو آپ کے سامنے پیش کرنے کا حوصلہ ہوا ہے
مقطعہ سےمیں بذات خود مطمئن نہیں ہوں۔۔ اگر اضافی محسوس ہو تو یقینا اس کو غزل سے خارج کرنا ہی مناصب ہوگا



ظہورِ مصطفٰی ہم پرخدایا گر نہیں ہوتا
سہانا اتنا دنیا کا کوئی منظر نہیں ہوتا

ازل سے ہے سہارا خود خدا اپنے فقیروں کا
کھلا رہتا ہے ، بند اس کا کبھی بھی در نہیں ہوتا

خدا سے دورہے جو بھی، اسے حق سے ہو مطلب کیا
جہاں میں ایسے لوگوں کا کوئی مظہر نہیں ہوتا

اگر ایمان کی دولت نہیں ملتی خدا سے تو
فتح یابِ بدر چھوٹا سا اک لشکر نہیں ہوتا

ہمیں تم جو بھی سمجھو پر ذرا سن لو حقیقت بھی
کسی کے کہنے سے لیکن کوئی احقر نہیں ہوتا

کٹانا ہم کو آتا ہے، مگر، اے ظالمو، ہم سے،
جھکےرب کے سوا اپنا کہیں پر سر، نہیں ہوتا

زمانے کے خداچاہے کوئی بھی سر زنش کر لیں
خدا کا قرب بھی حاصل انہیں پا کر نہیں ہوتا

شاکر میرے عدو کو جان لینی ہے مری تو پھر
اسے کیوں حاصلِ مقتل مرا یہ سر نہیں ہوتا
 

الف عین

لائبریرین
بعد میں تفصیل سے دیکھتا ہوں، فی الحال ایک دو اغلاط کی طرف، جن کی اصلاح تم خود کر دو، تو پھر دیکھ لوں۔
ایک تو ’بدر‘ کا تلفظ غلط استعمال ہوا ہے۔درست دال پر جزم ہے۔
دوسرے مقطع میں شاکر ہی درست نہیں آتا۔
 

احمد شاکر

محفلین
سر وہ مقطع کے بارے میں عرض کر دی تھی کہ مطمئن نہیں شائد اسکو نکال دوں


یعنی کہنا مقصود تھا
در اصل میں اپنی تقطیع رومن میں کرتا ہوں کیونکہ 23 سال یعنی آدھی سے زیادہ زندگی یورپ میں گذر گئی اس لئے اردو لکھنی آسان نہیں لگتی۔۔۔اپنی ایک ایک پوسٹ پر آدھا گھنٹہ لگا دیتا ہوں bdar مگر بدر
 

اسد قریشی

محفلین
شاکر بھائی ماشا اللہ بہت خوب کلام ہے، جیسے کہ اعجاز عُبید صاحب نے فرمایا کہ "بدر" کا تلفظ درست نہیں تو یہ اکثر ہو جاتا ہے، بہت سے ایسے الفاظ ہیں جن کا تلفظ عام استعمال میں غلط العام رائج ہے۔

بد ۔۔۔ر
فخ۔۔۔۔ر
فج۔۔۔۔ر
حش۔۔۔ر

اُمید ہے کچھ مددگار ثابت ہوگا۔
 

احمد شاکر

محفلین
جزاکم اللہ بھائی۔۔۔ اسد قریشی۔۔ وہھی میں اندازا لگایا تھاا۔۔
آپ کی بھی غزل پر بھی میر نظریں ہٰں مگر ابھی تعریف کرنے کا لائق نہیں سمجھتا خود کو کیونکہ آپ کا معاملہ بھی اساتذہ کے ہاتھ میں ہز۔۔۔مگر مجھے بیحد پسند آئی
 

احمد شاکر

محفلین
اب میں بدر کو نکال کر کفر یا جہل لکھوں تو اتنے بڑے معرکہ کی تعریف سے دستبردار ہو نا پڑتا ہے۔۔۔اور مسئلہ پھر وہھی رہتا ہے۔۔۔ اف شاعری کسی کو نہین بخشتی کاش یہیں پر ہی اجازت ہوتی
 

الف عین

لائبریرین
پہلے تو یہ طے کر لیا جائے کہ یہ غزل ہے، یا حمد ہے یا نعت!!۔اس کے علاوہ میں نے محض بدر کی نشان دہی کی تھی۔ کہ اس کو سدھارنے میں ممکن ہے کہ فتحیاب کے تلفظ کی غلطی بھی سدھر جائے گی۔ اس میں بھی ت پر جزم ہے۔
 

احمد شاکر

محفلین
نعت اور حمد لکھنا اتنی مجھ میں ہمت نہیں ہے کیو نکہ اس کے لئے مجھے اپنے پر شعر اورپورے مضمون میں میں قاعدے ، اور نظم و ضبط کا پابند ہونا پڑھے گا۔ اس لئے سرف یہی عرض کروں گا کہ یہ غزل ہے
 
Top