عاجزی (اختصاریہ)

نوید ناظم

محفلین
عاجزی کا مطلب خود کو حقیر جاننا نہیں ہے بلکہ عاجزی کا مطلب ہے کہ انسان کسی دوسرے کو بھی حقیر نہ جانے...ایک شخص کہتا ہے جی بس ہم کیا ہیں' اللہ کا کرم ہے کہ اس نے یہ چھوٹا سا گھر دے دیا لیکن حقیقت میں وہ گھر چھوٹا ہوتا ہے اور نہ ہی اللہ کا کرم...بلکہ اس نے خود رشوت کا مال لے کر لوگوں کا حق غصب کر کے بنایا ہوتا ہے. لوگ اس طرح کرتے رہتے ہیں ... ہم کاروں کے پیچھے لکھا ہوا دیکھتے ہیں کہ " یہ میری ماں کی دعا ہے" تو سوال یہ ہے کہ جن کے پاس کار نہ ہو کیا ان کی مائیں ان کے لیے دعائیں نہیں کیا کرتیں..دراصل ایسا شخص ماں کی دعا کے نام پر نعمت کی نمائش چاہتا ہے اور یہ ریا کاری کی ایک صورت ہے... عاجزی' نعمت کی نمائش سے بچنے کا نام ہے...عاجزی کا مطلب ہے کہ جب انسان لوگوں میں ہو تو لوگ خود کو کمتر سمجھنا شروع نہ کر دیں ...یہ الفاظ کی تجارت نہیں ہے کہ بندہ کہے ہم تو عام سے آدمی ہیں بس ذرا یوں ہی سرخاب کے پر لگ گئے تھے..اس طرح کا اظہار غرور کی کوئی صورت تو ہو سکتی ہے مگرعاجزی نہیں ....کیونکہ عاجزی' غرور سے تائب ہونے کا نام ہے!
 
Top