گلزار عادتا" ہی - - - - - - گلزار

فرخ منظور

لائبریرین
گلزار کی یہ نظم فاتح صاحب کی نذر

عادتا" ہی - - - - - -

سانس لینا بھی کیسی عادت ہے
جیئے جانا بھی کیا روایت ہے
کوئی آہٹ نہیں بدن میں کہیں
کوئی سایہ نہیں‌ ہے آنکھوں میں
پاؤں بے حِس ہیں چلتے جاتے ہیں
اِک سفر ہے جو بہتا رہتا ہے
کتنے برسوں سے کتنی صدیوں سے
سانس لیتے ہیں، جیتے رہتے ہیں

عادتیں بھی عجیب ہوتی ہیں !
 

فاتح

لائبریرین
اے سخنور! تری محبت ہے
نظم ارسال کی مری خاطر
مجھ کو معلوم بھی نہ ہو پایا
مرتکب ہوں گناہ کا لیکن
بخش دینا بھی اک عبادت ہے;)
 

الف عین

لائبریرین
فرخ تنوین کو دو زبر بھی کہتے ہیں یہ تو معلوم ہوگا نا۔۔۔۔
کیہ بورڈ میں دیکھیں دائیں سے چوتھی کنجی ہی دو زبر ہے۔ اور یہ شاید شفٹ ایم میں بھی کام کرتی ہے۔
ویسے دل چسپ بات یہ لگی کہ ادھر اقبال بھائی کے پاس سے ’سیپ‘ کراچی کے دو شمارے لایا تھا۔ اس کی کمپوزنگ میں بھی کمپوزر صاحب کو یہی مشکل تھی کہ ہر جگہ واوین سے کام چلایا تھا۔
اور ایسے الفاظ اگر الفاظ جمع کرنے کی سکرپٹ میں فست میں آگئے تو اردو لغت بھی ’تقریبا"‘ کو درست مانے گی اور ’تقریباً‘ میں سپیلنگ ایرر دکھائے گی!!!
 

مرک

محفلین
اس نظم کے شاعر گلزار ہیں اور اوپر لکھا بھی ہوا ہے - کیا آپ کو غالب کے علاوہ دنیا میں کوئی شاعر نہیں‌ لگتا؟ یا غالب کے علاوہ کسی شاعر کا نام نہیں سنا؟
میں اپ کو کیا بولوں خیر بلکل سنا ہے اپ کو کبھی تفصیل سے بتاؤگی کن کن شاعروں کے نام پتہ ہیں مجھے ویسے میں نے پڑھ لیا تھا کہ یہ گلزار صرف گلزار ہی کی نظم ہے:rolleyes:
بتانے کا شکریہ بہت بہت:cool:
 
Top