عارضی محفل

فلسفی

محفلین
دنیا کی اس محفل میں بسا اوقات عجیب حالات دیکھنے میں آتے ہیں جس سے اس دنیا کے بے ثباتی مزید کھل کر سامنے آتی ہے۔ کہیں خوشی کا سما‌ں تو کہیں ماتم کدہ۔

ابھی کل سے دنیا کی محفل کی ایک چھوٹی سی اردو محفل پر دو طرح کے موضوعات اور پیغامات پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک "خوش آمدید" دوسرا "ان لله وان اليه راجعون"۔ سچ پوچھیے تو حقیقت بھی یہی ہے۔ کوئی دنیا میں آرہا ہے تو کوئی دنیا سے جا رہا ہے۔ سدا کس نے محفل کو آباد رکھنا ہے کہ دنیا کی ہر محفل ایک عارضی محفل ہے۔ حقیقی اور دائمی محفل تو بے شک جنت میں سجے گی۔ الله تعالی اپنی رحمت سے مجھے اور آپ سب کو وہاں پر اکھٹا کردے۔ آمین
 
م حمزہ

آمین ثم آمین۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تو کسی تحریر کی امید لیکر آیا تھا۔۔۔ یہاں تو ایک سطر میں آپ نے فلسفہ نبٹا دیا فلسفی بھائی۔۔۔۔
 
فلسفی

محفلین
میں تو کسی تحریر کی امید لیکر آیا تھا۔۔۔ یہاں تو ایک سطر میں آپ نے فلسفہ نبٹا دیا فلسفی بھائی۔۔۔۔
ارے بھائی لکھنے کا فن تو آپ کو آتا ہے، ہم کہاں اس لائق۔ ہم تو الٹی سیدھی لکیریں کھینچتے آئے ہیں، تحریر کہاں سے لائیں۔۔۔
رہی بات فلسفے کی تو وہ بھی تخلص کی بنیاد پر داغ بدنامی ہے سر پر، ورنہ اپنا تو وہی حال ہے جو دستخط میں موجود میرے شعر کی الفاظ کی سچائی میں مضمر ہے۔

آپ حضرات کی صحبت سے کچھ سیکھنے کو مل جائے یہی بہت ہے۔
 
Top