عارف کریم کا اویٹر

شاکرالقادری

لائبریرین
آج جو نہی اردو محفل کو اوپن کیا تو پورٹل پیج پر خزائن الہدایت نامی سافٹ ویئر کی ریلیز کا اعلان نظر آیا ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سافٹ ویر کے لوگو پر مشتمل امیج اور عارف کریم کے اویٹر کا عجیب سا سیکونس بنا ہوا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔جو مجھے بالکل اچھا نہیں لگا ۔ ۔ ۔ ۔ کیا کسی اور نے بھی یہ بات محسوس کی ہے؟

8282010120231am.png

عارف اب تم اپنا اویٹر چینچ ہی کر لو:mad: اور اگر ناگزیر ہو تو کم از کم اس وقت تک ضرور اسے بدل لو جب تک پورٹیل پر اس سافٹ ویئر کا اعلان نظر آرہا ہے
 
خزاین الہدایت کے ریلیز کے خبر کے ساتھ عارف کا اویٹر مجھے بھی عجیب لگا عارف اویٹر تبدیل کرلے تو بہتر ہوگا
 
arifkarim

معطل
اول:میرا اوتار میری نمائندگی نہیں بلکہ بلکہ اس تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت کی نمائندگی کرتا ہے۔
دوم: محفلین کی آراء کے مطابق اوتار تبدیل :)
 
یار عارف کریم کے اوتار کے پیچھے ایک کہانی پوشیدہ تھی بہرحال اس نے تبدیل کرلیا تو اس کی اپنی مرضی ہے بہرحال عارف کریم کا یہ خیال ہے کہ جس دجال کا ہم لوگ یا بہت ساری قومیں انتظار کررہی ہیں وہ امریکہ ہے۔
 
امریکہ نہیں، الیومیناتی، فریمیزنز، صیہونی وغیرہ۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
یار عارف کریم کے اوتار کے پیچھے ایک کہانی پوشیدہ تھی بہرحال اس نے تبدیل کرلیا تو اس کی اپنی مرضی ہے بہرحال عارف کریم کا یہ خیال ہے کہ جس دجال کا ہم لوگ یا بہت ساری قومیں انتظار کررہی ہیں وہ امریکہ ہے۔
نہ تو میرا یہ کہنا تھا کہ عارف کا اویٹر عارف کی نمائندگی کرتا ہے
اور نہ ہی مجھے اس بات سے کوئی اختلاف کہ اس اویٹر کے پیچھے ایک حقیقت یا کوئی کہانی چھپی ہوئی ہے
میں نے محض اس لیے اشارہ کیا تھا کہ:
خزائن الہدایت سافٹ ویر کے لوگو والے امیج کے ساتھ مل کر یہ اویٹر ایک ایسی ترتیب بنا رہا تھا جو شاید کسی بھی مسلمان کو اچھی نہ لگے
دائیں طرف سب سے اوپر کانا دجال
پھر ذرا ہٹ کر اس کے نیچے بیت اللہ
اور پھر مزید ہٹ کر سب سے نیچے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مجھے خوشی ہے کہ عارف میری بات کو سمجھ گیا اور یہ صورت ترتیبی اس کو بھی پسند نہ آئی
اور اس نے اویٹر تبدیل کر لیا ۔ کوئے چاہے تو عارف سے دوبارہ یہ لگانے کی فرمائش کر لے اور اگر عارف چاہے تویہ اویٹر دوبارہ لگا سکتا ہے لیکن اس وقت تک یہ مناسب نہیں ہوگا جب تک خزائن الہدایت سافٹ ویئر کا اعلان پورٹل پر موجود ہے کیونکہ پھر وہی سیکونس بن جائے گا

ایک مرتبہ پھر شکریہ عارف تم نے ہمارے جذبات کا خیال رکھا
 
arifkarim

معطل
ہاں ترتیب واقعی کچھ عجیب سی ہو گئی تھی۔ بہرحال اب درست ہے اور مجھے نیا اویٹر پرانا کرنے کی ضرورت بھی نہیں۔
 
طالوت

محفلین
بہت اچھے ہو گئے ہو عارف بھائی آجکل ہہہہہہہہہہ
اچھے تو پہلے بھی تھے اب ذرا جمہوری ہو گئے ہیں۔

اول:میرا اوتار میری نمائندگی نہیں بلکہ بلکہ اس تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت کی نمائندگی کرتا ہے۔
دوم: محفلین کی آراء کے مطابق اوتار تبدیل :)
جمہوریت کی پہلی سیڑھی مبارک ہو عارف۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
اچھے تو پہلے بھی تھے اب ذرا جمہوری ہو گئے ہیں۔

جمہوریت کی پہلی سیڑھی مبارک ہو عارف۔
وسلام

نوٹ! یہ فیصلہ جمہوریت کی بنا پر نہیں سیکونس کی بنا پر کیا گیا۔ قرآنی سافٹوئیر کی ریلیز کیساتھ کانا دجال کا لوگو بے تکا ہے۔ اسلئے اسلام کا لوگو نصب کیا ہے۔ جب مین صفحہ پر سے سافٹوئیر ہٹ جائے گا تو وہ لوگو واپس آجائے گا۔ آپ کو غلط فہمی کی آخری سیڑھی مبارک ہو :)
 
طالوت

محفلین
آہاں ۔ لوگو واپس آئے یا نہ ۔ میری مبارکباد اپنی جگہ قائم ہے ۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا:)
وسلام
 
سویدا

محفلین
یار عارف بھائی بات نہ مانے تو انا پرست بات مانے تو بھی مسئلہ
عارف بھائی کی شخصیت میں کافی کشش ہے ماشاء اللہ
 
Top