عاشقان کتب کیلیئے

السلام علیکم:
آج کافی عرصے بعد محفل پر کوئی پوسٹ کررہا ہوں چناچہ طویل غیر حاضری پرسب سے پہلے معذرت۔ اب آتا ہوں اصل موضوع کی طرف
دراصل کتابیں تو تقریبا ھم سب لوگ پڑھتے ہیں۔ یہ بھی ھم جانتے ہیں کہ موضوع کی بھی کوئی خاص قید نہیں ہوتی۔ جو ملے پڑھ لیا جاتا ہے۔ انگریزی میں اردو میں یا کسی اور زبان میں جسے ہم سمجھتے اور جانتے ہوں۔ اور ہم دوسروں کو ان کتب کے بارے میں بتانا پسند کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں بحث کرنا پسند کرتے ہیں۔ اور ان لوگوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جو ھماری زیر مطالعہ کتب کو پڑھ چکے ہوں یا پڑھ رہے ہوں۔ میں یہ چاہ رہا تھا اردو محفل کے اندر بھی اس چیز کو شامل کردیا جائے۔ پروفائل کے اندر میرے خیال میں یہ کیٹیگری شامل کی جاسکتی ہے جہاں ھم لوگ اپنی پڑھی ہوئی کتابوں کے نام لکھ سکیں۔ دراصل میرے ذہن میں یہ خیال اورکٹ میں مستعمل اپلیکیشن iRead سے آیا ہے۔ جہاں ھم اپنی پڑھی ہوئی کتب کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ ان کے بارے میں ریویوز لکھ سکتے ہیں کوئزز وغیرہ پوچھ سکتے ہیں۔ مشہور مصنفین کے فین کلبز جوائن کرسکتے ہیں۔ بحث کرسکتے ہیں۔ شاید ایسی کوئی اپلیکیشن ادھر بھی شامل کی جاسکے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایسا مشکل ہوگا کیونکہ یہ ایک فورم ہے اور وہ ایک کمیونٹی سایٹ۔ بہرحال آپ بہتر جانتے ہیں۔ کم از کم پروفایل کے اندر ایک ٹیب شامل کیا جا سکتا ہے۔ "پڑھی ہوئی کتابیں" جہاں ھم ان کے نام لکھ سکیں۔ اگرچہ فورم کے اندر ایک کیٹیگری ہے جہاں ان کے بارے میں بحث کرسکتے ہیں۔ ان کے بارے تنقیدی ریویوز لکھ سکیں۔ مگر کیا iRead کی طرح اس کو نہیں بنایا جاسکتا۔
کیا خیال ہے آپ کا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ندیم آپ کی تجویز اچھی ضرور ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرنا آسان نہیں ہوگا۔ میرے ذہن میں بھی یہی آئیڈیا Shelfari سائٹ کو دیکھ کر آیا تھا لیکن فی الحال ایسا کوئی پلگ ان فورم کے لیے موجود نہیں ہے۔ورڈپریس کے لیے ایمیزون شوکیس وجٹ لیکن اس کے ذریعے صرف ایمیزون کی کتابوں کے روابط فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ فی الحال میرے لیے خود سے ایسا کوئی پلگ ان ڈیویلپ کرنا ممکن نہیں ہے لیکن میں اس کے کسی موزوں حل کی تلاش میں رہوں گا۔
 
Top