حسان خان
لائبریرین
عاشق ہوا ہے جس کا وہ خالق علی الخصوص
کیوں کر نہ ہو سبھی میں وہ فائق علی الخصوص
آدم تھا آب و گِل میں ولیکن نبی کا نور
پیدا ہوا ہے کُل سے وہ سابق علی الخصوص
شانِ نبیِ پاک کو دیکھو تو غور کر
خالق تھا جس کے ساتھ بھی ناطق علی الخصوص
جوں نورِ شمع شمع سے اور شمع نور سے
ہے حق نبی سے اس طرح شارق علی الخصوص
امت کی مغفرت کا رسولِ کرام نے
حق سے لیا ہے وعدۂ واثق علی الخصوص
ہوتے ہیں سب مرید خدا و رسول کے
لیکن ہے ایک لاکھ میں صادق علی الخصوص
برہاں کی التجا ہے یہی ذوالجلال سے
دل سے نبی کا میں رہوں شائق علی الخصوص
کیوں کر نہ ہو سبھی میں وہ فائق علی الخصوص
آدم تھا آب و گِل میں ولیکن نبی کا نور
پیدا ہوا ہے کُل سے وہ سابق علی الخصوص
شانِ نبیِ پاک کو دیکھو تو غور کر
خالق تھا جس کے ساتھ بھی ناطق علی الخصوص
جوں نورِ شمع شمع سے اور شمع نور سے
ہے حق نبی سے اس طرح شارق علی الخصوص
امت کی مغفرت کا رسولِ کرام نے
حق سے لیا ہے وعدۂ واثق علی الخصوص
ہوتے ہیں سب مرید خدا و رسول کے
لیکن ہے ایک لاکھ میں صادق علی الخصوص
برہاں کی التجا ہے یہی ذوالجلال سے
دل سے نبی کا میں رہوں شائق علی الخصوص
(سید برہان اللہ قادری)