عاطف اسلم کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پربھارتی میڈیا کی معافی

جاسم محمد

محفلین
عاطف اسلم کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پربھارتی میڈیا کی معافی
ویب ڈیسک منگل 24 دسمبر 2019
1928134-atifaslam-1577179041-961-640x480.jpg

عاطف اسلم کے گھر چند روز قبل دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے فوٹوفائل


ممبئی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم کے بیٹے کا نام غلطی سے ’’الحمد اللہ‘‘ لکھنے پربھارتی میڈیا نے معافی مانگ لی۔

چند روزقبل عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پرخوشخبری شیئرکرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کوبتایا تھا کہ ان کے گھرمیں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ عاطف اسلم نے تمام لوگوں کومخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا ’’لیڈیزاینڈ جینٹلمین نیا مہمان الحمداللہ (اللہ کا شکر)۔ ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ماشااللہ کہنا نہ بھولیں۔‘‘

یہاں الحمد اللہ سے عاطف اسلم کی مراد اللہ کا شکرتھا لیکن دیسی مارٹینی نامی بھارتی ویب سائٹ نے ہیڈلائن میں لکھا کہ ’’عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے بچے کانام الحمد اللہ رکھا ہے۔‘‘

0-atif-1577178703.jpg


سوشل میڈیاپر غلطی کی نشاندہی ہونے کے بعد دیسی مارٹینی سے وابستہ خاتون نے ٹوئٹرپراپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی یہ سب سے بدترین غلطی ہے لیکن جیسے ہی ہمیں ہماری غلطی کا احساس ہوا ہم نے فوراً غلطی درست کرلی۔ حالانکہ ہم سے دیرہوگئی لیکن اس غلطی سے ہم نے دوچیزیں سیکھیں پہلی ویب پرکام کرتے ہوئے بہت دھیان رکھیں۔ دوسری الحمد اللہ نام نہیں ہوسکتا۔ دل سے معافی کے طلبگارہیں۔

بھارتی ویب سائٹ دیسی مارٹینی نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غلطی سدھار لی ہے ہم دل سے معافی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم اورسارہ بھروانا کا ایک 5 سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے۔
 
اردو محفل کو اتنی اہم خبر سے آگاہ کرنے کا شکریہ۔
کوشش کیجیے کہ کوئی بھی خبر پوسٹ کرنے سے پہلے صرف ایک دفعہ سوچ لیجیے کہ کیا محفل پر اس کا کوئی کام ہے؟ کیا اس خبر میں ڈسکس کرنے کے لیے کچھ ہے، یا کیا یہ اطلاع محفلین تک پہنچنا بہت ضروری ہے؟
 

شہزاد وحید

محفلین
اردو محفل کو اتنی اہم خبر سے آگاہ کرنے کا شکریہ۔
کوشش کیجیے کہ کوئی بھی خبر پوسٹ کرنے سے پہلے صرف ایک دفعہ سوچ لیجیے کہ کیا محفل پر اس کا کوئی کام ہے؟ کیا اس خبر میں ڈسکس کرنے کے لیے کچھ ہے، یا کیا یہ اطلاع محفلین تک پہنچنا بہت ضروری ہے؟
آپ سے درخواست ہے کہ ضروری اور غیر ضروری اطلاعات کی ایک فہرست جاری کی جائے ۔ یا پھر کوئی سائنسی یا روحانی پیمانہ جس سے یہ معاملہ ماپا جا سکے۔
 
Top