راولپنڈی میں او پی ایف گرلز کالج میں تقسیم انعامات کی ایک تقریب کے دوران ایک طالبہ عاصمہ وحید نے فاروق ستار سے یہ کہتے ہوئے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے ۔ بعد میں ایک اور طالبہ نے عاصمہ وحید کی پیروی کرتے ہوئے ایوارڈ لینے سے انکار کیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان دونوں لڑکیوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی امریکہ میں بے یارو مددگار قید ہے اور حکومت بے حس تماشائی بنی ہوئی ہے اس لیے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی تک وہ کسی حکومتی اہلکار سے ایوارڈ نہیں لیں گی ۔
بھولی لڑکیو!! جن لوگوں نے عافیہ صدیقی کو ڈالرز کے عوض امریکہ کے حوالے کیا ہے وہ کیونکر اس کی رہائی میں دلچسپی لیں گے ۔
اللہ تعالٰی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مدد فرمائے اور اسے ظالموں کے چنگل سے نجات دلائے ۔ آمین