عافیہ صدیقی کے وکیل کی پاکستان آمد اور اہم انٹرویو

عدنان عمر

محفلین
عافیہ صدیقی کے وکیل چارلس سوئفٹ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔
یہاں انھوں نے معروف صحافی اور کالم نگار اوریا مقبول جان کو انٹرویو بھی دیا۔
انٹرویو کے دوران انھوں نے عافیہ صدیقی کے خلاف عدالت میں پیش کی گئی کمزور شہادتوں اور بعض تضادات کی نشان دہی کی۔
دورانِ انٹرویو، چارلس سوئفٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔
عافیہ صدیقی کے وکیل کا دنیا کے کسی بھی ٹی وی چینل کو دیا گیا یہ پہلا انٹرویو ہے۔ ملاحظہ فرمائیے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
کافی کام کا نکتہ ہے کہ سائنس عدالت کے سامنے جھوٹ نہیں بولتی جبکہ انسان جھوٹ بول جاتے ہیں۔
یعنی فرانزک شہادت اس بات کو ثابت نہیں کر سکتی کہ عافیہ صدیقی مجرم ہے۔
میرا خیال ہے کہ امریکہ کو عافیہ صدیقی کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دینا چاہیے یہ امریکہ کے مثبت تاثر کے لیے بھی بہتر ثابت ہوگا اور پاکستان اور امریکہ کی عوام اور حکومت کو ذہنی سطح پر نزدیک لانے میں بھی معاون ہوگا۔
 
عدنان عمر

محفلین
کافی کام کا نکتہ ہے کہ سائنس عدالت کے سامنے جھوٹ نہیں بولتی جبکہ انسان جھوٹ بول جاتے ہیں۔
انسان جھوٹ بولتا ہے، اور سچ بھی بولتا ہے، دریں چہ شک۔ یہ انسان ہی ہے جو جھوٹ نہ بولنے پر قادر سائنسی حقائق دریافت کرتا ہے۔ اور بعض اوقات، نودریافت کردہ سائنسی حقائق کی روشنی میں پرانے سائنسی حقائق کو جھوٹا بھی قرار دیتا ہے۔
میری دانست میں، فی الحقیقت، حقائق جھوٹے نہیں ہوتے، کیونکہ اگر حقائق جھوٹے ہیں تو وہ حقائق ہی نہیں، بلکہ انسان (ایسے کیسز میں) ناکافی علم کی بدولت اصل حقائق تک پہنچنے پر قادر نہیں ہوتا۔ وہ کم علمی کے باعث جھوٹ یا ادھورے سچ کو ہی سچ سمجھتا ہے۔ خود بھی گم راہ ہوتا ہے اور دنیا کو بھی گم راہ کرتا ہے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
یہی دلیل نواز شریف خاندان بھی دے رہا ہے۔
یعنی فرانزک شہادت اس بات کو ثابت نہیں کر سکتی کہ عافیہ صدیقی مجرم ہے۔
ایک بچہ تھا اس کو ایک ہی مضمون یاد تھا میرا سکول۔ امتحان میں جو بھی مضمون لکھنے کا سوال آتا وہ کسی نہ کسی طرح اس میں میرا سکول کا مضمون فِٹ کر دیتا۔ یہی حال ہے آپ کا۔
 
محمد سعد

محفلین
یعنی فرانزک شہادت اس بات کو ثابت نہیں کر سکتی کہ عافیہ صدیقی مجرم ہے۔
میرا خیال ہے کہ امریکہ کو عافیہ صدیقی کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دینا چاہیے یہ امریکہ کے مثبت تاثر کے لیے بھی بہتر ثابت ہوگا اور پاکستان اور امریکہ کی عوام اور حکومت کو ذہنی سطح پر نزدیک لانے میں بھی معاون ہوگا۔
اس کے لیے آپ کو ان کا کھوتا ان چیف صدر بدلنا پڑے گا، جس کی ساری سٹریٹجی شروع سے یہی رہی ہے کہ لوگوں کو آپس میں لڑاتے رہو تاکہ ان کی توجہ مسئلے کی جڑ کی طرف نہ ہو۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک بچہ تھا اس کو ایک ہی مضمون یاد تھا میرا سکول۔ امتحان میں جو بھی مضمون لکھنے کا سوال آتا وہ کسی نہ کسی طرح اس میں میرا سکول کا مضمون فِٹ کر دیتا۔ یہی حال ہے آپ کا۔
یہ کل کی خبر ہے۔ عافیہ صدیقی اور مریم نواز دونوں سزا یافتہ مجرمہ ہیں۔ اور دونوں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی چاہتی ہیں۔
مریم نوازکو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کے پاس آنے کی اجازت دی جائے، شہبازشریف - RozeNews
 
جاسم محمد

محفلین
عوام الناس انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تبدیلی سرکار سے بھی رہائی چاہتے ہیں۔
عوام کے نام پر جو پچھلی حکومت میں ریکارڈ قرضے لئے گئے اور خسارے کئے گئے، وہ واپس بھی عوام نے ہی کرنے ہوں گے۔ سرکار بےشک بدل جائے۔
 
عدنان عمر

محفلین
عوام کے نام پر جو پچھلی حکومت میں ریکارڈ قرضے لئے گئے اور خسارے کئے گئے، وہ واپس بھی عوام نے ہی کرنے ہوں گے۔ سرکار بےشک بدل جائے۔
جی بالکل، عوام ہی واپس کریں گے، فی الوقت عوام کو سرکار کی واپسی سے سروکار ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جی بالکل، عوام ہی واپس کریں گے، فی الوقت عوام کو سرکار کی واپسی سے سروکار ہے۔
نئی سرکار بھی تیل ، گیس، سونا ایکسپورٹ کرکے یہ ریکارڈ خسارے اور قرضے نہیں بھرے گی۔ اسی غریب عوام پر بوجھ ڈال کر نکلوائے گی۔
 
عدنان عمر

محفلین
نئی سرکار بھی تیل ، گیس، سونا ایکسپورٹ کرکے یہ ریکارڈ خسارے اور قرضے نہیں بھرے گی۔ اسی غریب عوام پر بوجھ ڈال کر نکلوائے گی۔
جی وہ سب ٹھیک ہے، فی الحال تو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر عوام کی سنی جائے۔
 
Top