عالمی فوجی مشقوں میں پاکستانی فوج کی کامیابی

ٹرومین

محفلین

14 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں دنیا کے 122 ممالک کی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا

برطانیہ میں رواں ماہ ہونے والی 'کیمبرین پیٹرول' نامی عالمی فوجی مشقوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس کے دوران آرمی چیف نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔
خیال رہے کہ 14 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں دنیا کے 122 ممالک کی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور یہ مشقیں دنیا کی سب سے مشکل ترین فوجی مشقیں سمجھتی جاتی ہیں۔
پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے جوانوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ مشقیں مشکل اور چیلینجنگ ہوتی ہیں جن میں مشن کے حصول میں ٹیم ورک پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ ہر ٹیم میں آٹھ افراد شامل ہوتے ہیں جو 40 کلو تک وزن اٹھا کر ویلز کے پرپیج پہاڑوں سے گزرتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب پاکستانی ٹیم نے کیمبرین پیٹرول میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ گذشتہ سال بھی پاکستان نے ان مشقوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ان مشقوں کا مقصد ٹیم کی تکنیکی صلاحیتوں، قیادت کا امتحان اور قوتِ عزم کے علاوہ خود انحصاری کو پرکھنا ہے۔

حوالہ
 
آخری تدوین:
پچھلے سال آزاد کشمیر رجمنٹ والے سونے کا تمغہ لائے تھے اور اس بار پنجاب رجمنٹ والے۔
بہت اچھے بھئی
گولڈ میڈل کئی ٹیموں کو دیا جاتا ہے نہ کہ صرف ایک ٹیم کو
جو ٹیم بھی اس مشق کے متعین کردہ اہداف وقت مقررہ میں حاصل کر لیتی ہے اسے سونے کے تمغے سے نوازا جاتا ہے۔
 
ٹرومین

محفلین
122 ٹیمیں نہ کہ ممالک۔
122 ممالک کی فوجی ٹیمیں نہ کہ کسی ایک ملک کی کئی ٹیموں میں سے کوئی ایک ٹیم:)
خیال رہے کہ 14 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں دنیا کے 122 ممالک کی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور یہ مشقیں دنیا کی سب سے مشکل ترین فوجی مشقیں سمجھتی جاتی ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
122 ٹیمیں نہ کہ ممالک۔

گولڈ میڈل کئی ٹیموں کو دیا جاتا ہے نہ کہ صرف ایک ٹیم کو
لگتا ہے آپ کے اور@arifkarim کے پاس پاکستان کے تمام معاملات کو دیکھنے کی ایک ہی عینک ہے ....کبھی سوچا نہیں اسے تبدیل کرنے کا ...کچھ اچھا سوچ لیا کریں یا کومنٹ کردیا کریں ...اب آپ کا ایک ہی typical answer ہوگا . .. کم از کم عارف کا تو ہوگا ...وہ یہ کہ اچھا ہے کیا یہاں ... ؟ اور واقعی صحیح بات ہے اچھا ہے بھی کیا یہاں ..........؟ انکے لئے جو اچھا سوچ نا سکتا ہو اور دیکھنا نا چاہتا ہو اس کے لئے . . .
 
عثمان

اچھا سوچنے سے آپ کی کیا مراد ہے ؟
 
Top