عالم طیش میں۔۔

بند دکان میں کہیں سے گهومتا پهرتا ایک سانپ گهس آیا.
یہاں سانپ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تهی۔اس کا جسم وہاں پڑی ایک آری سے ٹکرا کر بہت معمولی سا زخمی ہو گیا. گهبراہٹ میں سانپ نے پلٹ کر آری پر پوری قوت سے ڈنگ مارا. سانپ کے منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا. اگلی بار سانپ نے اپنی سوچ کے مطابق آری کے گرد لپٹ کر، اسے جکڑ کر اور دم گهونٹ کر مارنے کی پوری کوشش کر ڈالی. دوسرے دن جب دکاندار نے ورکشاپ کهولی تو ایک سانپ کو آری کے گرد لپٹے مردہ پایا جو کسی اور وجہ سے نہیں محض اپنی طیش اور غصے کی بهینٹ چڑھ گیا تها.
بعض اوقات غصے میں ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وقت گزرنے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کا زیادہ نقصان کیا ہے.
اچهی زندگی کیلئے بعض اوقات ہمیں

کچھ چیزوں کو
کچھ لوگوں کو
کچھ کاموں کو
کچھ باتوں کو
نظر انداز کرنا چاہیئے.

اپنے آپ کو ذہانت کے ساتھ نظر انداز کرنے کا عادی بنائیے، ضروری نہیں کہ ہم ہر عمل کا ایک رد عمل دکهائیں. ہمارے کچھ رد عمل ہمیں محض نقصان ہی نہیں دیں گے بلکہ ہو سکتا ہے کہ ہماری جان بهی لے لیں.

سب سے بڑی قوت۔۔۔قوتِ برداشت ہے

صبر ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی
نہ کسی کے قدموں میں۔۔۔ نہ کسی کی نظروں میں.
 

ہادیہ

محفلین
ویسے اس کا حساب رکھنے کے لیے کون سا پیمانہ استعمال کرنا چاہے؟؟؟
کسی سائنسدان سے پوچھیں عندلیب:):p
میں نے اس لیے کہا کیوں کہ مجھے غصہ آتا ہی بہت ہے۔۔ اور آخری شدید غصہ کی تاریخ مبارکہ کل 3 ستمبر 2018 تھی۔ وقت رات 8 بجے۔۔:p
 

ہادیہ

محفلین
جی۔ دوسری بے شمار باتوں کے علاوہ یہ کافی ناپسندیدہ بات ہے میری۔
چھوڑیں سرجی۔۔ جسے غصہ ہی نہیں آتا وہ تو نارمل انسان ہی نہیں۔۔ آپ شکر کریں آپ نارمل ہیں۔۔:p
سوری۔۔ یہ میں نے ایک کہانی میں پڑھا تھا۔۔:p
 
چھوڑیں سرجی۔۔ جسے غصہ ہی نہیں آتا وہ تو نارمل انسان ہی نہیں۔۔ آپ شکر کریں آپ نارمل ہیں۔۔:p
سوری۔۔ یہ میں نے ایک کہانی میں پڑھا تھا۔۔:p
اچھا کیا ٖغصہ نہ آنے والا نارمل نہین ہوتا۔ویسے مجھے بہت کم آتا ھے۔اگر کسی بات پر آے بھی تو ایک دو منٹ کے لیے آتا ھے۔
 

ہادیہ

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔اکسی کی جان تو نہیں لے لی :LOL::LOL:
ہاہاہاہا۔۔ نہیں نہیں۔۔
اصل میں غصہ آیا بہن پر ہی تھا۔۔ اور تھوڑی دیر بعد ہم دونوں ملکر فروٹ کھارہی تھی۔۔ جتنا غصہ کرنے سے خون کم ہوا تھا وہ کمی پوری کرنے کے لیے۔۔:LOL:
 
ہاہاہاہا۔۔ نہیں نہیں۔۔
اصل میں غصہ آیا بہن پر ہی تھا۔۔ اور تھوڑی دیر بعد ہم دونوں ملکر فروٹ کھارہی تھی۔۔ جتنا غصہ کرنے سے خون کم ہوا تھا وہ کمی پوری کرنے کے لیے۔۔:LOL:
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔ویسے مجھے بھی سب سے زیادہ غصہ اپنی بہن پر ہی آتا ھے۔
 

سین خے

محفلین
آتا بہت دیر سے ہے۔ لیکن ایک بار آجائے تو پھر کمبخت جاتا بھی بہت مشکل سے ہے۔

اپنا بھی کچھ کچھ ایسا ہی معاملہ ہے :)

میں بڑی سے بڑی بات نظر انداز کر دیتی ہوں اور دل میں بھی نہیں رکھتی۔ پھر یہ ہوتا ہے کہ جب غصہ آتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ تم unpredictable ہو۔ کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ تمھارا کیا ردِ عمل ہوگا۔

ویسے مجھے لگتا ہے جب آپ بہت زیادہ معاف کرتے رہتے ہیں تو لوگ آپ سے بہت زیادہ امیدیں لگا لیتے ہیں۔ ان کو یہی امید رہتی ہے کہ آپ اپنا دل بڑا ہی رکھیں گے۔ لیکن میں ایسا ہر بار نہیں کر سکتی ہوں۔

مجھے زیادہ تر سب یہی کہتے ہیں کہ تھوڑا تھوڑا غصہ نکالتی رہا کروں تاکہ دوسرے مجھے for granted نہ لیں :) اب یہ عادت بنانے کی کوشش کر رہی ہوں کہ چاہے غصہ نہ بھی آئے اور بات مجھے ذاتی طور پر بری نہ لگے لیکن ہو برا منانے کے قابل تو میں کہہ ضرور دیتی ہوں کہ یہ اچھی بات نہیں تھی :)
 
Top