عالم ہے ہُو کا (فاتح الدین بشیرؔ )

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
اک عرصہ سے محترم فاتح بھائی کی کہی اس غزل کو تصویر کرنے کی خواہش تھی ۔
آج کھینچ تان خواہش پوری کر ہی لی ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب بھی دیکھیں ۔ واہ واہ سے میرا دل خوش ہوگا نا ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
346w7jm.jpg
 

نور وجدان

لائبریرین
واہ ! بہت کمال سے و مہارت سے لکھا ہے اس ڈیزائنڈ پوئٹری کو۔۔۔۔۔۔۔جیسے قلندر کے پاس ابھی مجمع لگے گا اور سکندر خالی ہاتھ رہ جائے گا۔ بہت داد اس کو پیش کرنے میں ۔۔۔ مقدس یہ غزل بھی آپ کی لکھی ہوئی ہے نا
 

جاسمن

لائبریرین
اس قدر خوبصورت غزل۔۔۔۔۔پڑھ رہی ہوں اور سر دھن رہی ہوں۔۔۔۔واہ! کمال ہے بھئی۔۔۔فاتح۔۔۔فتح کر لیتا ہے اپنے شعروں سے۔اللہ نے کمال کا ذہن دیا ہے۔ بہت خوب! اور نایاب بھائی آپ کا شکریہ کہ آپ کی بدولت اتنی اچھی غزل پڑھنے کو ملی۔
 

جاسمن

لائبریرین
نایاب بھائی! علیحدہ پوسٹ سے ہی حق ادا کیا جا سکتا ہے آپ کی پیش کش کا۔ جس قدر اچھی غزل ہے،آپ نے بھی اس کے حساب سے پیش کش کی ہے۔ مجھے تو لگ رہا ہے کہ فاتح کی کتاب کا ایک صفحہ دیکھ رہی ہوں۔ اگر کبھی فاتح کا خیال ہو کتاب کا تو پیش کش آپ کے ذمہ۔۔۔۔
بہت خوبصورت۔۔۔۔بہت ہی خوبصورت۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
نایاب بھائی، آپ کی محبتوں کے تو ہم ہمیشہ سے اسیر ہیں۔ ایک مرتبہ پھر لوٹ لیا آپ نے۔ بہت شکریہ
 
Top