عامر خان کا باکسنگ ٹائٹل کا کامیاب دفاع

نبیل

تکنیکی معاون
Amir-Khan-006.jpg


عامر خان باکسنگ کی دنیا کا درخشندہ ستارہ مانا جاتا ہے، اگرچہ اسے اپنی چند تکنیکی خامیوں کے باعث کئی مرتبہ نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ عامر خان برطانوی پاکستانی ہے اور اس کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ عامر خان نے 2004 کے اولمپکس میں فلائی ویٹ باکسنگ کے مقابلوں میں سلور میڈل جیتا تھا اور بعد میں اس نے پروفیشنل باکسنگ کا آغاز کر دیا۔ اس وقت عامر خان لائٹ ویٹ کلاس میں ورلڈ چیمپین ہے اور 15 مئی کو اس نے نیویارک میں باکسر مالیناگی کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا ہے۔ جہاں عامر خان کے برق رفتار مکوں کی تعریف کی جاتی ہے وہاں اس کے کمزور دفاع پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔ اسی کمزور دفاع کے باعث اسے 2008 میں کولمبین باکسر پریسکوٹ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد سے عامر خان کی کارکردگی بہتر رہی ہے اور مالیناگی کے خلاف فتح کے بعد اب وہ امریکہ میں بھی سٹار بن گیا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
جی بلکل اس میں شک نہیں کہ عامر خان کے دفاع میں کمزوریاں ہیں مگر اسکے لمبے بازوں بہت کم ہی کسی کو منہ تک پہنچنے دیتے ہیں
اور لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکوں کی رفتار سے وہ دفاع کی کمزوریوں کو پورا کردیتا ہے
یاد رہے عامر خان صرف ایک دفعہ ہارا ہے کوئی 23 لڑائیوں میں اور 16 نوک آوٹ ہیں
 

وجی

لائبریرین
اسی ہفتے 11 دسمبر کو عامر خان نے ایک دفعہ پھر اپنے اعزاز کا دفعہ کیا
میچ کے دوران شروع میں عامر خان کافی اچھا کھیلے مگر پھر آخری تین راونڈز میں کچھ کمزوری دیکھا اور کافی مکے کھائے
مگر کچھ سنبھل گئے اور میچ جیت گئے
 
Top