تعارف عامر فاروق

عامر فاروق

محفلین
نام : عامر فاروق
جنس : مرد
عمر : 29
تاریخ پیدائش : 1986-7-7
اسٹیٹس : شادی شدہ
بچے : دو لڑکے، ایک لڑکی
تعلق : کراچی، پاکستان
ذات : چھیپا
رہائش پذیر بمقام : جدہ، سعودیہ عربیہ
تعلیم : پانچ جماعت اردو میڈیم، حافظِ قرآن
کام : سیلزمین
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید عامر فاروق صاحب
جہاں تک میں سمجھتا ہوں ،ایسی کوئی پابندی نہیں کہ تعارف میں اپنی ذات پات کا ذکر بھی کیا جائے ، بہر حال آپ نے کردیا ہے تو آپ سے یہ جاننا چاہوں گا کہ چھیپے کا مطلب کیا ہوتا ہے اور اس خاندان کے لوگوں کا پیشہ کیا ہوتا ہے؟ چاہیں تو تفصیل سے بتائیں یا نظر انداز کردیں : )
 
تجمل حسین

محفلین
محترم عامر فاروق صاحب ۔
اس قدر تفصیلی تعارف پیش کرنے پر بہت بہت شکریہ۔
اردو محفل میں خوش آمدید۔

Welcome.png
 
x boy

محفلین
نام : عامر فاروق
جنس : مرد
عمر : 29
تاریخ پیدائش : 1986-7-7
اسٹیٹس : شادی شدہ
بچے : دو لڑکے، ایک لڑکی
تعلق : پاکستان، کراچی
ذات : چھیپے
رہائش پذیر بمقام : سعودیہ عربیہ، جدہ
تعلیم : پانچ جماعت اردو میڈیم، حافظِ قرآن
کام : سیلزمین

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید
بہت بہت شکریہ آپکو یہاں تک جاننے کا موقع ملا۔۔
 
عامر فاروق

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید عامر فاروق صاحب
جہاں تک میں سمجھتا ہوں ،ایسی کوئی پابندی نہیں کہ تعارف میں اپنی ذات پات کا ذکر بھی کیا جائے ، بہر حال آپ نے کردیا ہے تو آپ سے یہ جاننا چاہوں گا کہ چھیپے کا مطلب کیا ہوتا ہے اور اس خاندان کے لوگوں کا پیشہ کیا ہوتا ہے؟ چاہیں تو تفصیل سے بتائیں یا نظر انداز کردیں : )
جب پاکستان اور انڈیا ایک تھا تب ہمارے بڑے کپڑے کے اوپر چھپائی کا کام کرتےتھے، ان کے کام سے ہی انہیں پہچان ملی، پھر جنگ ہونے کے بعد میرے دادا پر دادا انڈیا راجھستان چھوڑ کر پاکستان آ کر بس گئے لیکن ہمیں آج بھی اسی پہچان سے جانا جاتا ہے، امید ہے آپ کو آپ کا جواب موصول ہوا۔
 
جی عامر صاحب موصول ہوگیا شکریہ
انڈیا میں آج بھی رنگریز کہتے ہیں۔ مسلم رنگریزوں میں تین قبیلے ہیں۔ 1۔ لال گڑھ 2۔ نیل گڑھ۔ 3۔ چھپی ۔ آپ کا تعلق شاید تیسرے سے ہے۔
امید کرتے ہیں آپ کے رنگین اور خوب صورت مراسلات ہم مستفید ہوں گے ۔:)
 
خوش آمدید، عامر بھائی!
ایں سعادت بزورِ بازو نیست!
سال؟
تاریخ پیدائش : 1986-7-7
دیانتداری کا تقاضا ہے کہ اس قسم کے بیانات کے ساتھ مبینہ طور پر وغیرہ لکھا جائے۔
Et tu, Brute?
بچے : دو لڑکے، ایک لڑکی
اللہ ان سے آپ کا دل ٹھنڈا اور آنکھیں روشن کرے۔ آمین۔
تعلق : پاکستان، کراچی
اسے کراچی، پاکستان لکھا کریں۔ایجنسیوں سے پنگا لینے کا فائدہ؟
صفات؟
رہائش پذیر بمقام : سعودیہ عربیہ، جدہ
پھر ایجنسیوں سے پنگا؟
تعلیم : پانچ جماعت اردو میڈیم، حافظِ قرآن
کون کون سی پانچ؟
لیکن عیارِ طبعِ خریدار دیکھ کر!
 
Top