عام آدمی پارٹی کی ریاستی انتخابات میں ریکارڈ فتح، بی جے پی ”منہ تکتی“ رہ گئی
10 فروری 2015 (10:44)
واضح رہے کہ اس سے قبل اروند کیجری وال دلی کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے کرپشن کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا جس پر ان کے حامیوں نے شدید غم و غصے اور ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ اروند کیجری وال نے حامیوں کی ناراضی کو دیکھتے ہوئے معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ اگر عوام نے انہیں اعتماد دیا تو وہ اپنا دور حکومت مکمل کریں گے۔ ماہرین کا کہناہے کہ عام آدمی پارٹی عوام میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جس کی بڑی وجہ نریندر مودی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنا ہے جبکہ اروند کیجروال نے عوام کے مفادات سے وابستہ بہت کا م کئے اور ان کی اصل کامیابی کی وجہ بھی یہی ہے۔
10 فروری 2015 (10:44)
- نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عام آدمی پارٹی نے ریاستی انتخابات میں 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا صفایا کر دیا ہے۔ وفاق میں حکمران جماعت بی جے پی محض 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ دلی میں مسلسل تین بار حکومت بنانے والی جماعت کانگرس کوئی بھی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور موجودہ سیاسی صفحے سے اس کا بھی مکمل صفایا ہو گیا ہے۔