قیصرانی
لائبریرین
چکن یا مٹن آدھا کلو(ہڈی نکال کر آدھا کلو)
تیل ایک یا ڈیڑھ پیالی
پیاز ایک عدد بڑا
لہسن 4-5 جوئے
ٹماٹر 3 عدد
سبز دھنیا تھوڑا سا
سبز مرچ حسب برداشت(جی ہاں، حسب ذائقہ نہیں)
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، پسی ہوئی
نمک آدھا چائے کا چمچہ
ادرک تھوڑی سی باریک کٹی ہوئی
دہی آدھا کلو
سفید زیرہ آدھا چمچ چائے کا
کالی مرچ ثابت، آدھا چمچہ
دار چینی آدھا انچ
لونگ 8-10 دانے
ترکیب
گوشت کو اچھی طرح دھو کر سارا خون اور چھیچھڑے، چربی،بڑی ہڈیاں نکال دیںچھوٹی چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ لیں۔ پھر تیل نارمل آنچ پر گرم کر کے گوشت+لونگ+ثابت کالی مرچ + دارچینی + نمک + کالی مرچ پسی ہوئی + سفید زیرہ ڈال دیں۔ اچھی طرح چمچ سے ہلاتی یا ہلاتے رہیں۔جب گوشت کافی حد تک گل جائے اور پیندے کو لگنا شروع ہو جائے تو اس میں پیاز+ لہسن کو گرائینڈر سے مسل کر ڈال دیں۔ پھر اسے ڈھکن لگا کر5منٹ تک پکنے دیں۔ اسی دوران ڈھکن اتار کر چمچ سے ہلاتی یا ہلاتے بھی رہیں اور پھر ڈھکن لگانا مت بھولیں۔ پھر ٹماٹر کاٹ کر ان کو بھی گرائینڈر سے مسل کر ڈال دیں۔ اس کے بعد پھر پانچ منٹ تک گلنے دیں اور چمچ ہلاتی یاہلاتے رہیں۔اس کے بعد باریک کٹی ادرک ڈال دیں۔پھر دہی اچھی طرح پھینٹ کر تین حصے کر کے پانچ پانچ منٹ کے وقفے سے ڈالتے رہیں۔ چمچ ہلانا لازمی ہے۔اب ہری مرچ اور دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ اس کے بعد کڑاہی تیار ہے۔ آگے آپ کی مرضی۔