حسینی
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میرا نام عباس حسینی ہے اور میرا تعلق پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع شہر سکردو سے ہے۔ یہ شہر چاروں طرف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔ بقول شاعر:
پہاڑی سلسلے چاروں طرف ہے بیچ میں ہم ہیں
مثال گوہر نایاب ہم پتھر میں رہتے ہیں
اصل تاریخ پیدائش مجھے یادنہیں۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ اس وقت میں بہت چھوٹا تھا ا س لیے یاد نہیں رہا۔۔۔ ہا ہا ہا
میٹرک تک سکردو شہر میں ہی تعلیم حاصل کی۔ پھر اس کے بعد اسلام آباد سے ایف اے اچھے نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ اور پھر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے عربی ادب میں بی اے آنرز کیا۔ اور اب میں شام میں دمشق یونیورسٹی کے عربی فیکلٹی میں ایم فل کا طالب علم ہوں اور تھیسز کا کام جاری ہے۔ اس وقت شام میں حالات کی خرابی کی وجہ سے پاکستان ہی میں موجود ہوں۔ چونکہ تھیسیز کا اک حصہ شاعر مشرق علامہ اقبال سے تعلق رکھتا ہے لہذا تحقیق کرتے کرتے اس فورم تک پہنچ گیا اور اب آپ لوگوں کے سامنے ہوں۔