عباس ٹاؤن میں دھماکے، ۴۵ افراد جاں بحق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسان خان

لائبریرین
کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاوٴن کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ اس علاقے میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی آبادی کی اکثریت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں اقراء سٹی کے قریب نماز مغرب کے بعد زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز شہر کے مختلف علاقوں میں سنی گئی، دھماکےکے بعد ہر جانب افراتفری پھیل گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اس دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔
دھماکوں کے نتیجے میں 2 عمارتوں اور کئی دکانوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے نتیجے میں کئی فلیٹس کی بیرونی دیواریں گر گئیں جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح، عباسی اور پٹیل اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ دیگر اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ طبی عملے کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد میں 4 پولیس اہلکاروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔جاں بحق افراد میں ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا کے 4 عزیز بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کئے گئے ہیں اور دہشتگردی کی اس واردات میں بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے سانحہ کوئٹہ سے ملتے ہیں تاہم تحقیقات کے بعد مزید صورت حال واضح ہوگی۔
صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے 25، 25 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نے شہر میں اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کرکے امددای کاموں کی خود نگرانی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ اسی علاقے میں گزشتہ سال 4 محرم الحرام کو دھماکا ہوا تھا جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس
بی بی سی
 

متلاشی

محفلین
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔۔۔ اور ہمارے ملک پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارا نصیب فرمائے ۔۔۔!
 

عاطف بٹ

محفلین
دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے 25، 25 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یہ ہمارے حکمران الّو کے پٹھے ایسے واقعات کے بعد میں کروڑوں روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیتے ہیں مگر یہ نہیں کرتے کہ ان سے آدھے پیسے لگا کر حفاظتی انتظامات کو بہتر بنالیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے اور قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔ پولیس کے پاس میٹل ڈیٹیکٹرز وہ ہیں جو شاید حضرت نوح کی کشتی میں رکھ کر لائے گئے تھے کہ وہ کام ہی نہیں کرتے، یہی حال پولیس کو فراہم کیے گئے واک تھرو گیٹس کا بھی ہے۔ عملی طور پر پولیس کی حالت یہ ہے کہ وہ شہروں میں امن و امان کے قیام میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
 
یہ ہمارے حکمران الّو کے پٹھے ایسے واقعات کے بعد میں کروڑوں روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیتے ہیں مگر یہ نہیں کرتے کہ ان سے آدھے پیسے لگا کر حفاظتی انتظامات کو بہتر بنالیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے اور قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔ پولیس کے پاس میٹل ڈیٹیکٹرز وہ ہیں جو شاید حضرت نوح کی کشتی میں رکھ کر لائے گئے تھے کہ وہ کام ہی نہیں کرتے، یہی حال پولیس کو فراہم کیے گئے واک تھرو گیٹس کا بھی ہے۔ عملی طور پر پولیس کی حالت یہ ہے کہ وہ شہروں میں امن و امان کے قیام میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
عاطف بھائی۔ان الو کے پٹھوں کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجنے والوں کو کیا کہنا چاہیے:sneaky:
 
ان کو ان سے بھی زیادہ چھتر مارنے چاہئیں کہ وہ ایک ہی بِل سے بار بار ڈسے جاتے ہیں اور پھر بھی ان کو عقل نہیں آتی۔
اس وقت میرا غصے سے برا حال ہو جاتا ہے جب میں لوگوں کو ان "راہزنوں" کو لیڈر کہتے سنتا ہوں۔
ان کے سپورٹر ان سے کہیں زیادہ "ظالم" ہیں کہ ان کی سپورٹ کے بنا یہ لوگ اپنی "نام نہاد" لجٹمسی گنوا دیتے
 

زرقا مفتی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
رحمان ملک سے کوئی پوچھے اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ ہم بھارت اسرائیل یا امریکہ کا نام کیوں نہیں لیتے؟ ہزاروں امریکی ایجنٹ پاکستان میں کن کاروائیوں میں مصروف ہیں؟
شعیہ ہلاکتیں پاک ایران گیس پائپ لائن کے مخالفین کی طرف اشارہ کر رہی ہیں
 

حسان خان

لائبریرین
شعیہ ہلاکتیں پاک ایران گیس پائپ لائن کے مخالفین کی طرف اشارہ کر رہی ہیں

کم سے کم یہاں تو کوئی یہ لنگڑی تاویل پیش نہیں کر سکے گا کہ حالیہ دنوں میں شیعوں کو خصوصی طور پر دہشت گردی کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ یہ تو نسلی بنیادوں پر غارت گری ہے۔ البتہ بیرونی ہاتھ کے ان حملوں کے پیچھے ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

آخر میں وہی جو ہر دفعہ ہوتا ہے۔ فلاں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
ایم کیو ایم والے جو بڑے شیعوں کے ہمدرد بنے پھرتے ہیں اور جو بڑے تواتر سے مذہبی شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف بیانات داغتے رہتے ہیں، اُن کی منافقت بھی عیاں ہو گئی ہے۔ متحدہ کی رابطہ کمیٹی کا وفد وسیم آفتاب کی سربراہی میں پرسوں کالعدم جماعت سپاہِ صحابہ کراچی کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی سے ملاقات کر کے آیا ہے۔ یعنی صرف ن لیگ ہی موقع پرست جماعت نہیں، بلکہ سب ہی حتی المقدور سیاسی مفادات سمیٹنے کے چکر میں رہتے ہیں۔
421887_427101164038895_442118571_n.jpg

ربط
سپاہِ صحابہ نیوز کا ربط

اب ذرا اورنگزیب فاروقی صاحب کا بیان بھی ملاحظہ ہو:
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کا مرکزِ اہلسنت آنا نہایت خوش آئند ہے۔۔ کراچی میں اہلسنت کے قاتل شیعہ دہشت گرد ہیں۔ ایم کیو ایم کو ایک سازش کے تحت شیعوں نے بدنام کروایا ہوا ہے۔
ربط

ڈاکٹر عبدالقدیر خان متحدہ کی منافقت پر یوں گویا ہیں: (قطعِ نظر اِس کے کہ اُن کے اپنے اتحادی یہی حرکتیں کرتے آئے ہیں۔)
متحدہ کی قیادت ایک روز قبل لشکرِ جھنگوی کے اورنگزیب فاروقی سے ملاقات کر کے آئی ہے۔ وہ اس سے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ کیا وہ دہشت گردی کے خلاف ہیں یا اُس کی حمایت کرتے ہیں؟
ربط
 

کاشفی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
کالعدم سپاہ یزید لشکرِ جھنگوی کے دہشت گرد اورنگزیب فارقی بدبخت کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی تصویر یہ بتاتی ہے کہ شیعوں اور مہاجروں کے جانوں کی حیثیت کسی کے سامنے کچھ نہیں۔ایم کیو ایم غیروں کے چکر اور دوستوں کو خوش کرنے اور ووٹ کے چکر میں مہاجر قوم کو بھول رہی ہے۔۔اور ایم کیو ایم کی اس حرکت سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ۔۔۔۔
حقیقت ابدی ہے مقامِ شبیری
بدلتے رہتے ہیں انداز کوفی و شامی
 

حسان خان

لائبریرین
ہو سکتا ہے یہ خبر جھوٹی اور یہ تصویر جعلی ہو۔ لیکن مجھے متحدہ کی رذالت میں آج کوئی شک نہیں رہا ہے۔ یہ دیکھئے متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے مصطفیٰ عزیز آبادی صاحب آج کے قومی سانحے پر بھی فرسودہ مہاجر کارڈ کھیل رہے ہیں:
"اتنے بڑے سانحہ پر ملک کے تمام سیاسی و مذہبی رہنما خاموش ہیں۔کسی نے دو آنسو تک نہیں بہائے، کیا اس لیے کہ شہید ہونیوالے مہاجر ہیں؟"
ربط

دوسری طرف متحدہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی رکنِ اسمبلی خواجہ اظہار حسن کے مطابق یہ سانحہ نام نہاد مہاجر اتحاد کو توڑنے کی سازش ہے:
"پاکستان کے معاشی مرکز کراچی کو غیر مستحکم کرنے اور مہاجروں کے اتحاد کو فرقہ واریت کے نام پر توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔"
ربط

"عباس ٹاؤن کی امام بارگاہ میں شیعوں پر جارحیت مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔"
ربط

انہی حضرت کی مزید گل فشانی دیکھئے:
"ساری فرقہ وارانہ جارحیت مہاجروں کے علاقے میں ہی ہوتی ہے۔"
ربط

پیرانِ پیر حضرت الطاف حسین بھائی لندن والے بھی یہی بات کرتے نظر آئے:
دہشت گردی کے یہ واقعات مہاجروں کی نسل کشی اور انہیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم درتقسیم کرنے کی منظم سازش کاحصہ ہیں۔"
ربط

آپ کو معلوم ہی ہو گا عباس ٹاؤن میں کتنے بلتستان سے تعلق رکھنے والے لوگ مقیم ہیں۔ پھر یہاں مہاجر کارڈ چہ معنی دارد؟ لعنت ہو شیعوں کی لاشوں پر قوم پرستی کی سیاست کرنے والوں پر۔
 

کاشفی

محفلین
یہ حقیقت ہے مہاجروں کے اتحاد کو فرقہ واریت کے ذریعے توڑنے کی سازش کی جارہی ہے۔مہاجروں کو فقہ سے بالا تر ہوکر متحد رہنا ہوگا۔۔۔
کراچی میں مہاجر شیعہ سنی اتحاد کی اعلٰی مثال رکھتے ہیں۔۔جو کہ دیگر جگہوں کے لیئے بھی مثال ہے۔۔۔اور اس اتحاد کو بیرونی اندرونی طاقتیں توڑنا چاہتی ہیں۔۔۔
شیعہ کہیں کا بھی ہو وہ سب کے غم میں برابر شریک رہتا ہے۔اور رہے گا۔۔لیکن شیعوں کے غم میں کوئی شریک نہیں ہوتا۔۔۔

کراچی والوں کی اور خاص طور پر ایم کیو ایم والوں کی ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ لوگ غیروں سے ہمدردی کی اُمید کیوں رکھتے ہیں۔۔۔مہاجروں کو عقل کیوں نہیں آتی۔۔۔۔جو لوگ آپ کے شہید ہونے پر خوشیاں مناتے ہوں وہ آپ کے غم میں کیسے شریک ہوسکتے ہیں۔۔
 

ساجد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
کالعدم سپاہ یزید لشکرِ جھنگوی کے دہشت گرد اورنگزیب فارقی بدبخت کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی تصویر یہ بتاتی ہے کہ شیعوں اور مہاجروں کے جانوں کی حیثیت کسی کے سامنے کچھ نہیں۔ایم کیو ایم غیروں کے چکر اور دوستوں کو خوش کرنے اور ووٹ کے چکر میں مہاجر قوم کو بھول رہی ہے۔۔اور ایم کیو ایم کی اس حرکت سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ۔۔۔ ۔
حقیقت ابدی ہے مقامِ شبیری
بدلتے رہتے ہیں انداز کوفی و شامی
کاشفی صاحب ، یہی ہے آپ کا وہ رویہ جس کی وجہ سے آپ ہر دھاگے کا ستیاناس کر دیتے ہیں۔ اب آپ چاہیں تو مجھے بھی سپاہِ صحابہ کا ہمدرد کہہ کر اپنی بھڑاس نکال سکتے ہیں کیوں کہ آپ یہی کچھ کرتے چلے آئے ہیں، جبکہ بحث اور تنقید کا بنیادی اصول برداشت اور صبر سے بات سننا اور اس کا مہذب انداز میں جواب دینا ہوتا ہے۔ یہ تو محض ایک مثال ہے آپ نے بہت سے دھاگوں میں ان سے بھی زیادہ سنگین الفاظ کا ستعمال کیا ہے جو منافرت انگیزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ کسی فرد ، گروہ ملک یا تنظیم کا نام بگاڑ کر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
آپ کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ اس روئیے کو تبدیل کریں۔
 

حسان خان

لائبریرین
"پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے کے لیے مرتکبین اور ان کے حامیوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ یہ دہشت گردی ہے، فرقہ وارانہ تنازعہ نہیں۔ پاکستان میں موجود تمام لشکروں اور سپاہوں کو ختم کیا جائے۔ ساتھ ساتھ دہشت گرد گروہوں کو نام کی تبدیلی کے بعد سرگرمی کی اجازت دینے کا کھیل بھی ختم کیا جائے۔" (حسین حقانی)
ربط ربط
 

جنید اقبال

محفلین
اللہ کریم مغفرت فرمائے آمین
اس سے ایک سبق بھی ملتا ہے کہ موت کسی بھی وقت آ جانی ہے ہر زی روح کو اس لیے فرقہ بندی اور لڑنے سے بہتر ہے کہ اپنے ایمان کی حفاظت کی جائے کیوں کہ کوئئ بھی بغیر کامل ایمان جنت داخل نہیں ہو سکتا بلکے جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ سکے گا۔۔ جنت جانے کا راستہ ہے قرآن اور سنت حبیب کبریا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کا قرب حا صل کرنا ہے تو اللہ کےدشمنوں سے دشمنی رکھو اور اللہ کے محبوب (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)۔کا قرب چاہتے ہو تو درود پاک کی کثرت کرو۔۔۔ یہ دو اور آسان کام اللہ کی رضا کا بہترین ذدیعہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top