تاسف عباس کیارستمی (2016-1940)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالب سحر

محفلین
5 جولائی 2016

ایرانی فلم ہدایتکار عباس کیارستمی انتقال کر گئے


ایران کی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں زیر علاج 76 سالہ ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر عباس کیارستمی انتقال کر گئے ہیں۔ عباس کیارستمی پیرس میں کینسر کے لعاج کے لیے گئے ہوئے تھے۔ عباس 1979 میں ایران میں انقلاب کے بعد ایران ہی میں رہے اور انھوں نے 40 فلمیں اور دستاویزی فلمیں بنائیں۔

سنہ 1997 میں ان کو اپنی فلم ٹیسٹ آف چیری کے لیے کانز فلم فیسٹیول کا بلند ترین ایوارڈ ’پالما ڈور‘ ملا۔ انھوں نے اپنی آخری دو فلمیں ایران سے باہر بنائیں۔ عباس واحد ایران فلم ڈائریکٹر تھے جن کو کانز میں پالما ڈور ایوارڈ ملا۔ ان کی فلم ٹیسٹ آف چیری ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو ایسے شخص کو تلاش کر رہا ہے جو اس کو خودکشی کے بعد دفن کرے۔ اس فلم میں اس وقت ایرانی مذہبی رویوں کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

ان کی ایک اور فلم ’ٹین‘ بھی پام ڈی اور ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھی۔ یہ فلم ایک گاڑی میں دو ڈیجیٹل کیمرے نصب کر کے بنائی گئی تھی۔ اس فلم میں ایک خاتون تہران میں گاڑی چلاتے ہوئے مختلف مسافروں کے ساتھ بات چیت کرتی ہیں اور ایرانی معاشرے میں خواتین کے کردار کے بارے میں سماجی ایشوز کو اجاگر کیا گیا۔ عباس نے 2005 میں برطانوی ڈائریکٹر کین لوچ اور اطالوی ہدایتکار ارمانو اولمو کے ساتھ مل کر تین حصوں پر مشتمل فلم ٹکٹ بنائی۔ عباس کے انتقال پر نیو یارک کے سینما میگزین دا فلم سٹیج نے ٹوئٹ کیا کہ ’دنیا نے بہترین ہدایتکار کھو دیا ہے‘۔

ماخذ: بی بی سی اردو

کیارستمی کی چند مشہور فلمیں

خانه دوست کجاست؟

Where is the Friend's House?
1987


زندگی و دیگر هیچ

Life, and Nothing More
1992


زیر درختان زیتون

Through the Olive Trees
1994


بادکنک سفید

The White Balloon
1995


طعم گیلاس

Taste of Cherry
1997


باد ما را خواهد برد

The Wind Will Carry Us
1999


ده

Ten
2002


شیرین

Shirin
2008
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top