عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی

جاسم محمد

محفلین
عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی
ویب ڈیسک بدھ 4 ستمبر 2019
1799318-nab-1567606780-844-640x480.jpg

چیئرمین نیب نے پلی بار کی درخواست منظور کرلی، فوٹو: فائل

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی کردار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے نیب سے10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خورد برد کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی ہے، پلی بارگین کرنے والے ملزمان میں حماد شاہد، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف، عامر ، سراج شاہد بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 266.175 ایکڑ رقبہ اراضی نیب کو واپس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب نے پلی بار کی درخواست منظور کرلی ہے جو حتمی منظوری کے لئے احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو پیش کی جائے گی۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ پلی بارگین والا سسٹم کوئی سمجھا دے تو اس کا بھلا ہو گا۔

یعنی آپ ساری عمر کرپشن کرو اور لوگوں کو لوٹو۔ اگر نہ پکڑے گئے تو وارے نیارے اور پکڑے گئے تو پلی بارگین کے ذریعے کچھ پیسے لوٹا کر جان چھڑوا دو۔ میں کوئی حقیقت نظر انداز کر رہا ہوں یا سمجھنے میں کوئی غلطی ہوئی ہے کیا؟
 
پلی بارگین لینے کا مطلب یہ ہے کہ ملزمان نے کرپشن کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔ اور طویل مدتی عدالتی کاروائی میں اپنا اور ریاست کا وقت ضائع کرنے کی بجائے عدالت سے باہر لوٹا ہوا مال واپس کرنے کو تیار ہے۔
اس کے بدلے ریاست ان چھوٹے مجرمان کو ان سے بڑے مجرمان (زرداری، نواز شریف) کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔ کیونکہ یہ چھوٹے مجرم تو محض مہرہ ہیں۔ اصل مجرمان وہ ہیں جو نہ پلی بارگین لیتے ہیں اور نہ ہی کسی عدالتی کاروائی کو مانتے ہیں۔ ان کے بقول یہ تمام کرپشن کیسز سیاسی انتقام ہے۔
پلی بارگیننگ کے فوائد:
What Are the Advantages to Plea Bargaining? - Lawyers.com
 
رانا

محفلین
بڑے لیول پر حکومت پلی بارگین کرتی ہے اور چھوٹے لیول پر قانون کے رکھوالے ایف آئی آر کاٹنے سے پہلے۔ دونوں جگہ نیت ایک اور نیک ہے کہ ریاست کا وقت اور وسائل بچانا۔:)
 
سید ذیشان

محفلین
پلی بارگین لینے کا مطلب یہ ہے کہ ملزمان نے کرپشن کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔ اور طویل مدتی عدالتی کاروائی میں اپنا اور ریاست کا وقت ضائع کرنے کی بجائے عدالت سے باہر لوٹا ہوا مال واپس کرنے کو تیار ہے۔
اس کے بدلے ریاست ان چھوٹے مجرمان کو ان سے بڑے مجرمان (زرداری، نواز شریف) کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔ کیونکہ یہ چھوٹے مجرم تو محض مہرہ ہیں۔ اصل مجرمان وہ ہیں جو نہ پلی بارگین لیتے ہیں اور نہ ہی کسی عدالتی کاروائی کو مانتے ہیں۔ ان کے بقول یہ تمام کرپشن کیسز سیاسی انتقام ہے۔
پلی بارگیننگ کے فوائد:
What Are the Advantages to Plea Bargaining? - Lawyers.com
بھائی گوگل شریف میرے پاس بھی ہے۔ میرے سوال پر ذرا غور فرمائیں۔ اس کے علاوہ آپ کے خیال میں 10 ارب روپے لوٹنے والا چھوٹا مجرم ہوتا ہے؟ صلاح الدین کو اس میں کہاں پر فٹ کریں گے جس نے چند ہزار روپے چوری کئے تھے؟
 
زیادہ غور طلب بات یہ ہے کہ ۱۰ ارب لوٹنے والا کیا یہ کام اکیلے کر سکتا تھا اگر اسے سرکاری سرپرستی حاصل نہ ہوتی؟ یہی وجہ ہے کہ ریاست کرپشن کے اصل کرداروں تک پہنچنے کیلئے ان کے مہروں کا استعمال کر رہی ہے۔
اگر یہ گواہان عدالت میں جا کر حلفیہ بیان دے دیں کہ وہ زرداری، نواز شریف خاندان کیلیے منی لانڈرنگ کرتے تھے تو تب ریاست کے پاس مضبوط کیسا ہوگا کہ وہ اب اصل کرداروں سے ریکوری کیسے کرواتی ہے۔
یہ بھی دیکھیں کہ اگر صرف مہروں نے ۱۰ ارب کی چوری کا اعتراف کر لیا ہے تو اصل مجرموں نے کتنی چوری کی ہوگی جسے ماننے سے وہ قطعی انکاری ہیں۔
 
Top