مبارکباد عبداللہ محمد بھائی کو اردو محفل سے 10 سالہ وابستگی مبارک

1508482140421.gif

الحمدللہ !
آج اردو محفل فورم کے مدیر عبداللہ محمد ادارہ جی کے اردو محفل سے وابستگی کی یک دہائی مکمل ہوئی ۔اس کامیاب دس سال تعلق بنائے رکھنے پر ہم محفلین مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔

eb66fd62bebab54416bfa525faacc4bb5a0f6fdc_00.gif

latest

عبداللہ بھائی خوش مزاج ، عمدہ اسلوب اور کئی عمدہ خوبیوں کے مالک ہیں ۔ ادارہ جی کرکٹ سمیت کئی کھیلوں کے شوقین ہیں، ان کے اس شوق کی بدولت محفل پر عالمی مقابلوں کے موقع پر خوب میلہ لگاتا ہے ۔

securedownload2.gif

اس مبارک موقع پر ہماری جانب سے پھولوں کو تحفہ قبول فرمائیں !

091.gif

1c4d6bc158043b560e875102814d1ac6.gif

آپ کی پر خلوص محبت بھری وابستگی آپ کے لی دعائیں اور نیک تمنائیں !
اللہ کریم سے بہت دعا ہے کہ وہ پاک ذات آپ کو دنیا جہان کی نعمتوں سے نوازے، کبھی کسی کا محتاج نا بنائے ،آپ کی اولاد کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ، اپنا خصوصی کرم اور فضل آپ اور آپ کے سب گھر والوں، عزیزوں کو عطا فرمائے ،دنیا و آخرت کا نافع علم حاصل کرنے اور دوسروں کی پہنچانے کا باعث آپ کی ذات بنے، روز قیامت اللہ پاک ہر کامیابی سے ہمکنار کرے،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین
یارب العالمین
 
فرقان احمد

محفلین
عبداللہ صاحب کی خوبی یہ ہے کہ انتہائی مستقل مزاجی سے اپنی دلچسپی کے موضوعات پر لڑیوں کا آغاز کرتے ہیں؛ اُن پر بسا اوقات خود ہی تبصرہ فرماتے ہیں اور سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ، باقاعدہ حظ بھی اٹھاتے ہیں۔ اسپورٹس کے دیوانے ہیں، سیاست پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ارے ہاں، یاز صاحب کے ساتھ ان کی 'جوڑی' خوب جمی! اور اب تو صورت یہ ہے کہ۔۔، عبداللہ بھائی اردو، پنجابی اور کئی دیگر زبانوں میں اُن کو چھو منتر پڑھ کر بلانے کی جملہ تدابیر اختیار کر چکے، تاہم یاز صاحب نے پلٹ کر آنا تھا، اور نہ آئے۔

اوہ! ہم کیا کہانیاں لے بیٹھے! ارے عبداللہ بھائی! مبارک باد قبول فرمائیے، قبلہ!
 
واہ بھیا کیا خوب تبصرہ فرمایا ،
جیتے رہیں ،
سلامت رہیں ۔
 
ارے عبداللہ بھائی! مبارک باد قبول فرمائیے، قبلہ!

بہت شکریہ فرقان بھائی

آپ کو مبارک ہو عبداللہ صاحب۔

شکریہ صاحب

بہت مبارک ہو عبد اللہ بھائی

شکریہ بھائی

بہت بہت شکریہ خلیل بھائی

اس کامیاب دس سال تعلق بنائے رکھنے پر ہم محفلین مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔

بہت بہت بہت شکریہ عدنان بھایا !!
لیکن سوال یہ ہے کہ محفل کا رُکن بننے کے بعد کتنا عرصہ ادارہ غیر فعال رہا وہ مائنس کئے جائیں یا نہیں؟
 
ابھی 3 سال 4 ماہ 5 دن پہلے عبداللہ محمد صاحب نے ’چِھک تُرو‘ کے بمشکل اپنا پہلا ہزاری مکمل کیا تھا اور اس قلیل عرصے میں 9 ہزار مراسلے کر گئے ہیں۔ ماشاءاللہ۔
اور خاص بات یہ کہ آج محفل میں داخلے کے ٹھیک 10 سال بعد 10ہزاری منصب پر پہنچ گئے ہیں۔ (y)

بوہتیاں ساریاں مبارکاں ہوون جی۔ :)
 
یوسف سلطان

محفلین
1508482140421.gif

الحمدللہ !
آج اردو محفل فورم کے مدیر عبداللہ محمد ادارہ جی کے اردو محفل سے وابستگی کی یک دہائی مکمل ہوئی ۔اس کامیاب دس سال تعلق بنائے رکھنے پر ہم محفلین مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔

eb66fd62bebab54416bfa525faacc4bb5a0f6fdc_00.gif
eb66fd62bebab54416bfa525faacc4bb5a0f6fdc_00.gif

latest

عبداللہ بھائی خوش مزاج ، عمدہ اسلوب اور کئی عمدہ خوبیوں کے مالک ہیں ۔ ادارہ جی کرکٹ سمیت کئی کھیلوں کے شوقین ہیں، ان کے اس شوق کی بدولت محفل پر عالمی مقابلوں کے موقع پر خوب میلہ لگاتا ہے ۔

securedownload2.gif

اس مبارک موقع پر ہماری جانب سے پھولوں کو تحفہ قبول فرمائیں !

091.gif

1c4d6bc158043b560e875102814d1ac6.gif

آپ کی پر خلوص محبت بھری وابستگی آپ کے لی دعائیں اور نیک تمنائیں !
اللہ کریم سے بہت دعا ہے کہ وہ پاک ذات آپ کو دنیا جہان کی نعمتوں سے نوازے، کبھی کسی کا محتاج نا بنائے ،آپ کی اولاد کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ، اپنا خصوصی کرم اور فضل آپ اور آپ کے سب گھر والوں، عزیزوں کو عطا فرمائے ،دنیا و آخرت کا نافع علم حاصل کرنے اور دوسروں کی پہنچانے کا باعث آپ کی ذات بنے، روز قیامت اللہ پاک ہر کامیابی سے ہمکنار کرے،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین
یارب العالمین
پھول بوٹوں والی لڑی دیکھ کر ہادیہ بہنا یاد آ گئیں،ویسے یہ ہیں کہاں؟ کوئی خیرخبران کی؟
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم۔
عبداللہ۔
آپ کو بہت مبارک ہو۔
اللہ آپ کی قسمت بہت اچھی کرے۔ کامیابیاں، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top