سکندر اسلام آبادی کے نام

غزل
محمد خلیل الرحمٰن
(عبید اللہ علیم سے معذرت کے ساتھ)

تمام قوم کو ماموں بناگیا اِک شخص
اُٹھا تو سارے ہی چینل پہ چھاگیا اِک شخص

فضاء ہے ایسی، پرندہ بھی پر نہ مار سکے
فسانہ تھا کہ فسانہ بنا گیا اِک شخص

مقدّروں کے سکندر تو اور ہوتے ہیں
کہیں سے ’’سرخ علاقے ‘‘ میں آگیا اِک شخص

پلٹ سکے نہ ہم آگے ہی بڑھ سکے جِس پر
ہمیں یہ کون سے رستے لگا گیا اِک شخص

ہمیں جو ڈھونڈتے پھرتے تھے کالی بھیڑوں کو
ہمیں ہمارا ہی چہرہ دِکھا گیا اِک شخص

محبتیں بھی عجب، اپنی نفرتیں بھی کمال
ہماری طرح کا ہم میں سما گیا اِک شخص

عجیب شخص، طمنچہ بدست آیا تھا
صحافیوں کے خیالوں پہ چھا گیا اِک شخص

کھُلا یہ راز کہ آئنہ خانہ ہے یہ ملک
اور اِس میں ہم کوتماشا بنا گیا اِک شخص​
 
آخری تدوین:
کھُلا یہ راز کہ آئینہ خانہ ہے یہ ملک
اور اِس میں ہم کوتماشا بنا گیا اِک شخص

بہت خوب ماشاءاللہ ۔۔۔۔ کیا خوب محاکات ہے۔
محاکی کے لیے بہت سی داد۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ سر۔۔ ۔بہت عمدہ پیروڈی ہے۔۔۔ اور یہ شعر واہ واہ
کھُلا یہ راز کہ آئنہ خانہ ہے یہ ملک
اور اِس میں ہم کوشاپر کرا گیا اِک شخص

نیرنگ خیال بھائی کی رائے لی جائے تو اسے "تمام قوم کو شاپر کرا گیا اِک شخص" ہونا چاہیے۔ :) :) :)
بالکل سعود بھائی۔۔۔ ذرا "شاپر" لگا کر دیکھیں۔۔۔ کیسے اس غزل کا حسن بڑھ جائے گا۔۔۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
زبردست۔ پھر وہی بات کہ بعض شعرسنجیدہ ہیں :) البتہ اس "اک شخص" کو میں پہچان نہ سکی:)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوب۔۔۔۔!

بہت ہی خوب لکھا ہے آپ نے۔


ہمیں، جو ڈھونڈتے پھرتے تھے کالی بھیڑوں کو
ہمیں ہمارا ہی چہرہ دِکھا گیا اِک شخص

محبتیں بھی عجب، اپنی نفرتیں بھی کمال
ہماری طرح کا ہم میں سما گیا اِک شخص


لاجواب۔۔۔۔!
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوب۔۔۔۔!

بہت ہی خوب لکھا ہے آپ نے۔


ہمیں، جو ڈھونڈتے پھرتے تھے کالی بھیڑوں کو
ہمیں ہمارا ہی چہرہ دِکھا گیا اِک شخص

محبتیں بھی عجب، اپنی نفرتیں بھی کمال
ہماری طرح کا ہم میں سما گیا اِک شخص


لاجواب۔۔۔۔!
 

عمراعظم

محفلین
کھُلا یہ راز کہ آئنہ خانہ ہے یہ ملک
اور اِس میں ہم کوتماشا بنا گیا اِک شخص

واہ۔۔۔ کیا ہی خوب اشعار تخلیق فرمائے ہیں جناب نے۔۔ بہت سی داد قبول فرمائیں۔
 

عمراعظم

محفلین
زبردست۔ پھر وہی بات کہ بعض شعرسنجیدہ ہیں :) البتہ اس "اک شخص" کو میں پہچان نہ سکی:)
کمال ہے جیہ ۔۔۔ آپ کو گزشتہ 15 اور 16 اگست کی درمیانی شب کا وہ ہنگامہ یاد نہیں جب ایک شخص سکندر حیات نے اپنی بیوی کنول اور بچوں کے ساتھ اسلام آباد کے بلیو ایریا کو یر غمال بنا کر پورے پاکستان کو اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا ۔
یہاں اُس ہی سکندر حیات کا ذکر کیا گیا ہے۔
 
Top