عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے۔۔حفیظ میرٹھی

فرحت کیانی

لائبریرین
عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے
ہمارے قتل کو کہتے ہیں، خودکشی کی ہے

یہ بانکپن تھا ہمارا کہ ظلم پر ہم نے
بجائے نالہ و فریاد شاعری کی ہے

ذرا سے پاؤں بھگوئے تھے جا کے دریا میں
غرور یہ ہے کہ ہم نے شناوری کی ہے

اسی لہو میں تمھارا سفینہ ڈوبے گا
یہ قتل عام نہیں، تم نے خودکشی کی ہے

ہماری قدر کرو چودھویں کے چاند ہیں ہم
خود اپنے داغ دکھانے کو روشنی کی ہے

اداسیوں کو حفیظ! آپ اپنے گھر رکھیں
کہ انجمن کو ضرورت شگفتگی کی ہے

۔۔۔حفیظ میرٹھی
 

عمر سیف

محفلین
ہماری قدر کرو چودھویں کے چاند ہیں ہم
خود اپنے داغ دکھانے کو روشنی کی ہے


بہت خوب ۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب، لاجواب انتخاب ہے، اسی طرح کی پوسٹس کیلیے ملا ہے آپ کو ایوارڈ:)

ذرا سے پاؤں بھگوئے تھے جا کے دریا میں
غرور یہ ہے کہ ہم نے شناوری کی ہے

اداسیوں کو حفیظ! آپ اپنے گھر رکھیں
کہ انجمن کو ضرورت شگفتگی کی ہے

واہ واہ، سبحان اللہ۔

۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب، لاجواب انتخاب ہے، اسی طرح کی پوسٹس کیلیے ملا ہے آپ کو ایوارڈ:)

ذرا سے پاؤں بھگوئے تھے جا کے دریا میں
غرور یہ ہے کہ ہم نے شناوری کی ہے

اداسیوں کو حفیظ! آپ اپنے گھر رکھیں
کہ انجمن کو ضرورت شگفتگی کی ہے

واہ واہ، سبحان اللہ۔

۔
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی دونوں کے لئے بہت بہت شکریہ :)
 
Top