عجیب و غریب قوانین۔۔۔

افلاطون

محفلین
امریک کی ریاست نیو جرسی کے ایک قانون کے مطابق کوئی جرم کرتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال دوہرا جرم ہے۔ اگر آپ عام کپڑوں میں کوئی جرم مثلاً چوری، نقب زنی وغیرہ کریں تو وہ تیسرے درجے کا جرم ہے جب کہ جیکٹ پہننے کی صورت میں وہ دوسرے درجے کا جرم بن جاتا ہے۔

Army_IOTV.jpg
لنک
 
افلاطون

محفلین
فِن لینڈ میں مقررہ حد سے زیادہ رفتار پہ گاڑی چلانے پے کیا جانے والا جرمانہ ڈرائیور کی آمدن کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ شغل تب ہوا جب نوکیا کے ڈائریکٹر کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد والے علاقے میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلانے پر اس کی آمدن کے حساب سے ایک لاکھ سولہ ہزار یورو جرمانہ کیا گیا۔

لنک
 
افلاطون

محفلین
کینیڈا کے 1985 کے کرنسی ایکٹ کے مطابق کسی چیز کی ادائیگی کرتے وقت 10 ڈالر سے زیادہ سکے ادا کرنا ممنوع ہے اور یہ دوکاندار پہ منحصر ہے کہ وہ آپ کے سکے قبول کرتا ہے یا نہیں:):)

Loonie_reverse_view.png
لنک
 
شمشاد

لائبریرین
فِن لینڈ میں مقررہ حد سے زیادہ رفتار پہ گاڑی چلانے پے کیا جانے والا جرمانہ ڈرائیور کی آمدن کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ شغل تب ہوا جب نوکیا کے ڈائریکٹر کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد والے علاقے میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلانے پر اس کی آمدن کے حساب سے ایک لاکھ سولہ ہزار یورو جرمانہ کیا گیا۔

لنک
پھر تو مارا گیا لیکن نوکیا کا ڈائریکٹر اور موٹر سائیکل پر :eek:
 
افلاطون

محفلین
سنگاپور میں 1968 کے ایک قانون کے مطابق کوڑا کرکٹ ادگر ادھر پھینکنے پر 500 سے 1000 امریکی ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے اور تین بار یہ جرم کرنے پر گلے میں تختی لٹکانی ہو گی

"ہاں میں ہی ہوں جو کوڑا پھیلاتا ہوں"

Litter+hotline+sign+washington+state+usa.jpg
لنک
 
وجی

میں نے سنا ہے کہ سنگاپور میں ہی ببل گم - چوئینگم نہیں ملتی اور اگر کوئی باہرسے ساتھ لائے تو اسے سنگاپور میں داخل نہیں ہونے دیتے
 
افلاطون

محفلین
برطانیہ کے قانون کے مطابق اگ کوئی شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے اند مر جائے تو اس کا کفن دفن ریاست کے ذمے ہے۔ لہٰذا اگر آپ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر بیمار ہو جائیں تو تو ابتدائی طبی امداد بھی باہر نکال کے دی جائے گی:D:D
 
قیصرانی

لائبریرین
فِن لینڈ میں مقررہ حد سے زیادہ رفتار پہ گاڑی چلانے پے کیا جانے والا جرمانہ ڈرائیور کی آمدن کے حساب سے کیا جاتا ہے۔ شغل تب ہوا جب نوکیا کے ڈائریکٹر کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد والے علاقے میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلانے پر اس کی آمدن کے حساب سے ایک لاکھ سولہ ہزار یورو جرمانہ کیا گیا۔

لنک
یہ بات سچ ہے۔ لیکن اس کی کم از کم حد مقرر ہے۔ یعنی اگر کوئی بندہ بے روزگار ہے یا کسی وجہ سے اس کی آمدنی نہیں ہو رہی تو بھی اسے ایک کم از کم مقدار کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہاں دراصل مقرر حد رفتار کی پیمائش کرتے وقت جو رفتار نوٹ کی جاتی ہے، اس سے تین کلومیٹر منفی کر دیتے ہیں۔ باقی جو سپیڈ بچتی ہے اگر وہ زیادہ سے زیادہ چار کلومیٹر حد سے زیادہ ہو تو اگنور کر دیتے ہیں۔ اگر پانچ سے نو کلومیٹر تک ہو تو وارننگ۔ نو سے زیادہ ہو تو جرمانہ جو آمدنی پر منحصر ہوتا ہے۔ لیکن اگر حد رفتار سے پچاس فیصد یا اس سے زیادہ تیز رفتار ہو تو لائسنس کو معطل کر دیا جاتا ہے اور جرمانہ الگ سے۔ عام طور پر دو یا تین ماہ کے لئے لائسنس معطل ہوتا ہے

دوسرا یہ بات مزے کی ہے کہ اگر ایک سال میں تین یا دو سال میں چار جرمانے لگیں تو لائسنس معطل ہو جاتا ہے جو دو سے تین ماہ بعد ملتا ہے۔ جرمانے کی نوعیت صرف تیز رفتاری نہیں بلکہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال، سیٹ بیلٹ استعمال نہ ہوئی ہو (چاہے ڈرائیور ہو یا مسافر، سب کو دیکھا جاتا ہے)، ٹائر گھسے ہوئے ہوں، سردیوں میں گرمیوں والے یا گرمیوں میں سردیوں والے ٹائر استعمال کرنا (یکم دسمبر سے فروری کی آخری تاریخ تک لازمی ونٹر ٹائر لیکن یکم نومبر سے یکم اپریل تک اجازت ہوتی ہے۔ اگر موسم خراب ہو تو بھی یہ ٹائر استعمال ہو سکتے ہیں) وغیرہ سب شامل ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
جی ہاں میری معلومات کے مطابق وہ ہارلے ڈیوڈسن کا شیدائی ہے۔۔
ہارلے ڈیوڈسن ہو یا پھر ہیوی بائکس، فن لینڈ میں گرمیوں میں بہت رونق ہوتی ہے۔ لوگ تیز رفتاری کے شوقین تو ہیں جیسے موٹر بائک دو سیکنڈ میں صفر سے سو کلومیٹر تک چلا جاتا ہے اور پھر 120 پر لمٹ عبور ہو جاتی ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
برطانیہ کے قانون کے مطابق اگ کوئی شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے اند مر جائے تو اس کا کفن دفن ریاست کے ذمے ہے۔ لہٰذا اگر آپ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر بیمار ہو جائیں تو تو ابتدائی طبی امداد بھی باہر نکال کے دی جائے گی:D:D
یہاں فن لینڈ میں اگر بندہ مر جائے اور کفن دفن کے پیسے نہ ہوں تو جہاں وہ رہتا رہا ہو یا جہاں اس کا انتقال ہوا ہو، وہیں کی مقامی حکومت ادا کرے گی یا پھر چرچ
 
Top