دعا عدنان نقیبی بھائی کے پاؤں میں فریکچر۔ اللہ پاک صحتِ کلی عطا فرمائیں

السلام علیکم محفلین
آپ سب کیسے ہیں۔
ہم آپ سب محفلین کی خیر و عافیت کے لیے دعاگو ہیں۔
منگل کو ڈاکٹر صاحب نے معائنے کے بعد پلاستر کی مدت میں مزید دو ہفتے کا اضافہ کرتے ہوئے ہمیں آرام کرنے کا کہا ہے۔
12 نومبر کو معائنے کی غرض سے ہمیں اپنے کلینک طلب فرمایا ہے۔آئندہ معائنے کے بعد پلاستر کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
آپ سے احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
جزاک اللّٰہ خیرا اجر کثیرا۔
 
جان کر دکھ ہوا۔
اللہ تعالیٰ جلد از جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔
مابدولت برادرم عدنان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ۔:):)
اللہ پاک آپ کو جلد از جلد اپنے پیروں پر کھڑا کرے، پہلے کی طرح۔ آمین۔
آپ سب احباب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔
 

رباب واسطی

محفلین
آج چھ دن کی غیر حاضری پر فکرمند ہوکر نقیبی بھائی کو فون کیا تو پتہ چلا کہ پاؤں مڑ جانے کے باعث پاؤں میں فریکچر ہوگیا ہے۔ پلستر لگادیا گیا ہے اور بھائی گھر پر آرام فرمارہے ہیں۔ کچھ دن نیٹ سے اور ان کی محبوب اردو محفل سے دوری رہے گی۔ تمام محفلین سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
اللہ رب العزت اپنے حبیب صلی اللہ علیہِ وآلہِ وسلم کے صدقے عدنان بھائی کو جلد از جلد صحتیاب فرمائے
 
Top