دعا عدنان نقیبی بھائی کے پاؤں میں فریکچر۔ اللہ پاک صحتِ کلی عطا فرمائیں

سید عاطف علی

لائبریرین
شاہوں کی بات ہوتی ہے تو پورے حمام کے دن پھرتے ہیں آپ کے پاؤں کے تغسیل صحتیابی پر کسی ٹونٹی یا نلکے کے دن بھی پھرے ہوں گے ، سو اس نلکے کو ہدیہ ء تبریک ۔۔۔
بہر حال بہت خوش آئند خبر ہے کہ آپ کے معمولات اب پھر سے جاری و ساری ہوں گے اور مسند ِمحفل پر پھر سے رونق افروز ہوں گے ۔ اور ایک مخلصانہ مشورہ یہ کہ اول اول کے دنوں میں ذرا دھیرج ہی رکھیئے گا پائے نازک پر فی الفور کوئی زیادہ بوجھ نہ ڈالیئے گا ، ہوتے ہوتے خود ہی رواں بلکہ دواں ہو جائے گا ہمارے ہاں رکنے سے بھی روانی آنے کی شہادت ملتی ہے (رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور) ۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ بھیا کے کسی دوستانہ مہمیز کے ایک اشارے پر آپ اڑن قالین پر سوار ہو جائیں اور رواں دواں کہ بجائے پرّاں ہو چلیں ۔
 
ان شاء اللہ ،
شاہ جی آپ کی حکمت بھری نصحیتوں پر ہم ضرور کان دھرتے ہوئے عمل پیرا رہیں گے ۔
 
شاہوں کی بات ہوتی ہے تو پورے حمام کے دن پھرتے ہیں آپ کے پاؤں کے تغسیل صحتیابی پر کسی ٹونٹی یا نلکے کے دن بھی پھرے ہوں گے ، سو اس نلکے کو ہدیہ ء تبریک ۔۔۔
بہر حال بہت خوش آئند خبر ہے کہ آپ کے معمولات اب پھر سے جاری و ساری ہوں گے اور مسند ِمحفل پر پھر سے رونق افروز ہوں گے ۔ اور ایک مخلصانہ مشورہ یہ کہ اول اول کے دنوں میں ذرا دھیرج ہی رکھیئے گا پائے نازک پر فی الفور کوئی زیادہ بوجھ نہ ڈالیئے گا ، ہوتے ہوتے خود ہی رواں بلکہ دواں ہو جائے گا ہمارے ہاں رکنے سے بھی روانی آنے کی شہادت ملتی ہے (رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور) ۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ بھیا کے کسی دوستانہ مہمیز کے ایک اشارے پر آپ اڑن قالین پر سوار ہو جائیں اور رواں دواں کہ بجائے پرّاں ہو چلیں ۔
پہلے آسان الفاظ میں اس کی تشریح کردیجیے پھر بھائی اس پر عمل بھی کرلیں گے۔
 
وٹامن سے بھرپور دواؤں نے پاؤں کی چوٹ کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی تروتازہ کر دیا ہے ، سمجھ نہ بھی آئی ہو تو کوئی بات نہیں ۔
بس ایونہی ہاں کرنے دینے سے بھی سامنے والے کی حوصلہ افزائی ہو جایا کرتی ہے ۔
 
Top