عراق دھماکوں سے گونج اٹھا

عراق میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جہاں شیعہ اکثریتی علاقوں میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں بیشتر افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دھماکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور ہرطرف خون ہی خون بکھر گیا۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے باعث کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جنھیں کرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے اٹھایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کرنے والے ملزمان کی تلاش میں چھاپے ماررہے ہیں۔ تصاویر: خبر رساں ادارے

637055-01-02_24677529.jpg


بہ شکریہ ڈان اردو
 

سید زبیر

محفلین
اللہ تعالیٰ سب کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھے (آمین ثم آمین) بہت دردناک منظر ہوتا ہے اللہ کریم کسی کو ایسے منظر نہ دکھائے (آمین)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
اللہ اکبر ۔۔ الٰہی خیر ۔۔ اللہ ایسے گھناؤنے کام کرنے والوں کو نیست و نابود کرے ۔۔ آمین ۔۔ باطل مٹنے کے لیے ہی ہے سو انشاءاللہ مٹ کر رہے گا ۔۔
 
Top