عراق میں جنگ کے دس سال

2003 میں عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کارروائی کے آغاز کے دس سال کی تکمیل پر برطانیہ کے جنگی فوٹوگرافر شان سمتھ کی تصاویر کی نمائش مانچسٹر میں جاری ہے

130306151910_seansmith-13.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
سمتھ نے برطانوی اخبار گارڈین کے لیے 2003 سے عراق میں جنگ کی تصاویر کھینچی ہیں۔ اس نمائش میں ایسی تصاویر بھی ہیں جو اس سے قبل منظرِ عام پر نہیں آئیں

130306151912_seansmith-14.jpg
 
سمتھ کو 19 مارچ 2003 کو شروع ہونے والی جنگ سے تین ماہ قبل عراق بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے اس دوران عراق کی روزمرہ زندگی کو بھی اپنے کیمرے میں قید کیا

130306151657_seansmith-1.jpg
 
سمتھ کہتے ہیں ’ہم جنوری 2003 میں جب عراق پہنچے تو صدام حسین کا کنٹرول برقرار تھا۔ بمباری خاصے عرصے بعد شروع ہوئی اور یہ تصویر اس جگہ کی ہے جہاں بمباری سے تباہ ہونے والے مکان کا مالک خرگوش پالتا تھا۔‘

130306151706_seansmith-5.jpg
 
امریکہ اور برطانیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ صدام حسین کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں اور وہ انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ آپریشن عراقی فریڈم کا آغاز طاقت کے بھرپور استعمال سے ہوا تھا۔

130306151659_seansmith-2.jpg
 
2005 میں سمتھ صوبہ انبار میں امریکی فوجیوں کے دستے سے منسلک ہوئے۔ امریکی میرینز کا مشن دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کو ناکارہ بنانا تھا۔ سمتھ کے مطابق یہ مشن خفیہ نہ تھا کیونکہ انہوں نے مشن کے آغاز سے قبل صوبے میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے پرچیاں گرائی تھیں کہ ’ہم آ رہے ہیں۔‘

130306151708_seansmith-6.jpg
 
’وہ ہر مکان کی تلاشی لیتے اور وہ لوگ جو اس وقت بھی اپنے گھر بار چھوڑ کر نہیں گئے تھے ان میں سے مردوں، عورتوں اور بچوں کو الگ الگ کر لیا جاتا۔‘

130306151711_seansmith-7.jpg
 
سمتھ کے مطابق صوبہ انبار کے علاقے عبیدیہ میں ہونے والا آپریشن سٹیل کرٹن سب متعلقین کے لیے ’ہر لحاظ سے خاصا ظالمانہ تجربہ‘ رہا۔

130306160634_seansmith-3.jpg
 
2007 تک مزاحمت کاروں کے حملوں میں تیزی کے بعد امریکہ نے عراق میں فوجیوں کی زیادہ تعداد بھیجی جبکہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں موجود فوج کی مدتِ قیام میں اضافہ کر دیا گیا

130306151715_seansmith-9.jpg
 
2008 تک کچھ علاقوں میں تشدد میں اسّی فیصد کمی آ گئی۔ اس موقع پر اتحادی افواج نے عراقی سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت پر توجہ مرکوز کی تاکہ وہ ملک کی سکیورٹی کا انتظام سنبھال سکیں۔

130306151717_seansmith-10.jpg
 
سمتھ کا کہنا ہے کہ ’عراق جانا میرے لیے ایک اعزاز تھا اور وہاں جس سے بھی ملا میں اس کی بہت عزت کرتا ہوں۔ وہاں جس نے جو کچھ بھی کیا میں اس سے متفق نہیں لیکن یہ بات تو سیاست کی ہے۔‘

130306151905_seansmith-11.jpg
 
Top